رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اتوار کی صبح فقہ کے درس خارج مں انتخابات کے امتحان میں ملت ایران کی شاندار اور قابل تعریف شرکت اور موقع سے فائدہ اٹھانے کی دشمن کی کوششوں اور ہمہ جہتی پروپیگنڈے کو ناکام بنا دئے جانے کی تعریف کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اتوار کی صبح فقہ کے درس خارج مں انتخابات کے امتحان میں ملت ایران کی شاندار اور قابل تعریف شرکت اور موقع سے فائدہ اٹھانے کی دشمن کی کوششوں اور ہمہ جہتی پروپیگنڈے کو ناکام بنا دئے جانے کی تعریف کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب میں آئندہ 11 فروری کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ اور اسی طرح مجوزہ پارلیمانی انتخابات کو عظیم الشان ملت ایران کے دو اہم امتحانات سے تعبیر کیا۔ آپ نے پارلیمنٹ کی رکنیت کی لیاقت رکھنے والے امیدواروں کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے 21 فروری کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو داخلی و بین الاقوامی مسائل کے تصفئے میں موثر قرار دیا۔
'عشرہ فجر' کے آغاز اور اسلامی انقلاب کی پرشکوہ فتح کی اکتالیسویں سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای حسب معمول بانی انقلاب امام خمینی کے مزار پر پہنچے اور وہاں نماز ادا کی، قرآن کی تلاوت کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر شہیدوں کی قبروں کی بھی زیارت کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے 54 ویں اجلاس کے موقع پر اپنے پیغام میں حالیہ اہم واقعات منجملہ شہادتوں، عسکری قوت کی نمائش اور بے مثال عوامی شراکت کو تاریخ ساز حقیقت کے طلوع کی نشانیوں سے تعبیر کیا اور زور دے کر فرمایا کہ لازمی ہے کہ 'اسلامی انقلاب کا دوسرا قدم' اس حقیقت کو نقطہ کمال تک پہنچائے اور آپ لوگ تاریخ رقم کرنے والے چنندہ افراد کے زمرے میں شامل ہو سکتے ہیں۔
پیر کی صبح ادارۂ حج کے عہدے داران نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب نے فرمایا کہ دینی جمہوریت، اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک جدید پیغام ہے اور اس آئیڈیل کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے حج ایک سنہری موقع ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں ایران اور پاکستان کے تعلقات کو دونوں ملکوں کے عوام تک پھیلے ہوئے گہرے رشتوں سے تعبیر کیا اور اس موافق صورت حال کو دونوں حکومتوں کے ما بین تعاون بڑھانے کے لئے استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔