امام خمینی سے فضائيہ کے اہلکاروں کی 8 فروری 1979 کو تاریخی بیعت کی سالگرہ کے موقع پر ملک کی فضائيہ اور فوج کے ائير ڈیفنس شعبے کے بعض کمانڈروں نے رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے 5 فروری 2024 کو حسینیہ امام خمینی میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے اس تاریخی واقعے کی اہمیت اور اسلامی معاشرے کے خواص کے طبقے کی کلیدی حیثیت اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے
قومیں اپنی حکومتوں کو مجبور کر سکتی ہیں کہ ظالم اور درندہ صفت حکومت کی پشت پناہی نہ کریں جو عورتوں، بچوں، بیماروں اور بوڑھوں پر حملہ آور ہے اور چند مہینے کے اندر اس نے غزہ میں بی20 ہزار سے زیادہ افراد کو قتل کر ڈالا۔
امام خامنہ ای
میں نے سنا کہ بعض اسلامی ممالک صیہونی حکومت کو اسلحے دے رہے ہیں، بعض ہیں جو الگ الگ شکل میں اقتصادی مدد کر رہے ہیں۔ یہ عوام کا کام ہے کہ اس کا سد باب کروائیں۔ قومیں دباؤ ڈال سکتی ہیں۔
امام خامنہ ای
خواص، علما، دانشوروں، سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ عوامی سطح پر مطالبہ پیدا کریں کہ حکومتیں ظالم صیہونی حکومت پر کاری ضرب لگائیں۔
امام خامنہ ای
عالم اسلام کے علما، دانشور، سیاسی رہنما اور صحافی برادری عوام میں مطالبہ پیدا کریں کہ ان کی حکومتیں صیہونی حکومت پر وار کرنے پر مجبور ہوں۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ جنگ شروع کر دیں، وہ جنگ نہیں کریں گی اور بعض کے لئے شاید ممکن بھی نہ ہو، لیکن اقتصادی رابطہ تو منقطع کر ہی سکتی ہیں۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے پیر 5 فروری کی صبح ملک کی فضائيہ اور فوج کے ائير ڈیفنس شعبے کے بعض کمانڈروں سے ملاقات میں امریکا کی جانب سے صیہونی حکومت کی پشت پناہی سے غزہ میں سامنے آنے والے انسانیت سوز مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صیہونی حکومت پر کاری ضرب لگائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
فضائیہ اور فوج کے ایئر ڈیفنس شعبے کے کمانڈروں کی رہبر انقلاب سے ملاقات، حسینیہ امام خمینی میں آیت اللہ خامنہ ای کی آمد، قومی ترانہ پڑھا گیا۔
5 فروری 2024
پیر 5 فروری کی صبح عشرۂ فجر کے موقع پر اپنی روایتی سالانہ ملاقات کے تحت فضائيہ اور فوج کے ايئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر رہبر انقلاب اسلامی سے اپنی بیعت کی تجدید کے لیے حسینیۂ امام خمینی پہنچے۔
5 فروری 2024
اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے منائے جانے والے عشرۂ فجر کی آمد پر رہبر انقلاب اسلامی نے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار اور بہشت زہرا میں شہیدوں کے قبرستان پہنچ کر فاتحہ خوانی کی۔
آج صبح، امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار، 28 جون 1981 کے سانحے کے شہیدوں اور اسی طرح 30 اگست 1981 کو وزارت عظمی کے دفتر میں ہونے والے دھماکے کے شہیدوں کے مزاروں نیز ملکی سیکورٹی کے تحت اپنا فریضہ ادا کرتے ہوئے شہید ہونے والے آرمان علی وردی کے مزار پر رہبر انقلاب اسلامی کی حاضری۔
'عشرۂ فجر' کی آمد اور اسلامی انقلاب کی پرشکوہ کامیابی کی چوالیسویں سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کی صبح امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب میں آئندہ 11 فروری کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ اور اسی طرح مجوزہ پارلیمانی انتخابات کو عظیم الشان ملت ایران کے دو اہم امتحانات سے تعبیر کیا۔ آپ نے پارلیمنٹ کی رکنیت کی لیاقت رکھنے والے امیدواروں کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے 21 فروری کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو داخلی و بین الاقوامی مسائل کے تصفئے میں موثر قرار دیا۔
'عشرہ فجر' کے آغاز اور اسلامی انقلاب کی پرشکوہ فتح کی اکتالیسویں سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای حسب معمول بانی انقلاب امام خمینی کے مزار پر پہنچے اور وہاں نماز ادا کی، قرآن کی تلاوت کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر شہیدوں کی قبروں کی بھی زیارت کی۔
'عشرہ فجر' کے آغاز اور اسلامی انقلاب کی پرشکوہ فتح کی اکتالیسویں سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای حسب معمول بانی انقلاب امام خمینی کے مزار پر پہنچے اور وہاں نماز ادا کی، قرآن کی تلاوت کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر شہیدوں کی قبروں کی بھی زیارت کی۔
عشرہ فجر اور امام خمینی (رہ) کی وطن تاریخی واپسی کی سالگرہ کے موقع پر قائد انقلاب اسلامی نے آج صبح حضرت امام خمینی ( رہ) کی مرقد پر پہنچ کر، اسلامی جمہوری نظام کے بانی سے اظہار عقیدت کیا۔