امام خمینی جلا وطنی کے بعد پہلی فروری 1979 کو ایران تشریف لائے اور اس کے بعد دس دن کے اندر 11 فروری 1979 کو اسلامی انقلاب فتح سے  ہمکنار ہو گيا۔ ایران میں ان دس دنوں کو عشرہ فجر کے طور پر منایا جاتا ہے۔  

رہبر انقلاب اسلامی نے عالی مرتبت شہیدوں، آیت اللہ بہشتی، شہید رجائی، شہید با ہنر اور دیگرو شہیدوں کی قبر پر جاکر ان کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔