رہبر انقلاب اسلامی نے اس کے بعد 28 جون 1981 کے سانحے کے شہیدوں اور اسی طرح 30 اگست 1981 کو وزارت عظمی کے دفتر میں ہونے والے دھماکے کے شہیدوں کے مزاروں پر حاضری دے کر شہید بہشتی، شہید رجائي، شہید باہنر اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے دیگر افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسی طرح ملکی سیکورٹی کے تحت اپنا فریضہ ادا کرتے ہوئے شہید ہونے والے آرمان علی وردی، بعض 'پاسبان حرم' شہیدوں، کچھ گمنام شہیدوں اور میڈیکل کے شعبے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے شہید ہونے والے کچھ افراد کے مزاروں پر بھی حاضری دی۔