غزہ کے مسئلے میں حکومتوں کا فرض ہے کہ صیہونی حکومت کی سیاسی، تشہیراتی، اسلحہ جاتی مدد اور اشیائے صرف کی ترسیل بند کریں۔ یہ حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ عوام کی ذمہ داری ہے کہ حکومتوں پر دباؤ ڈالیں کہ وہ اپنے فریضے پر عمل کریں۔
امام خامنہ ای
غزہ کے واقعے نے مغربی تمدن کو بے نقاب کر دیا۔ مغربی تمدن میں ایسی بے رحمی ہے کہ اسپتالوں پر بھی حملہ کرتے ہیں، ایک رات کے اندر سیکڑوں انسانوں کو قتل کر ڈالتے ہیں، چار مہینے کی مدت میں تقریبا 30 ہزار لوگوں کو مار ڈالتے ہیں۔
امام خامنہ ای
آج بھی اور ہر دور میں پیغمبر اسلام کی تعلیمات ساری انسانیت کے لئے ہیں۔ جس طرح اس زمانے میں پیغمبر نے لوگوں کو بتوں سے دوری اور بت شکنی کی دعوت دی، آج بھی یہی دعوت موجود ہے۔ یہ خود ہم سے نبی مکرم اسلام اور بعثت کا مطالبہ ہے۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ پوری تاریخ میں بشریت کے لئے دنیا میں رونما ہونے والا سب سے مبارک اور سب سے عظیم واقعہ نبی اکرم کی بعثت ہے۔ حکومتوں کی ذمہ داری، صیہونی حکومت کی سیاسی، تشہیراتی اور عسکری امداد بند کرنا اور اس حکومت کو اشیائے صرف کی ترسیل روک دینا ہے، اقوام کی ذمہ داری اس بڑی ذمہ داری کو انجام دینے کے لیے حکومتوں پر دباؤ ڈالنا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عید بعثت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے مبارک موقع پر ملک کے اعلیٰ عہدیداران، اسلامی ملکوں کے سفیروں اور نمائندوں اور عوام کے مختلف طبقوں سے جمعرات 8 فروری کی صبح ملاقات کی۔
عید بعثت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے مبارک موقع پر ملک کے اعلیٰ عہدیداران، اسلامی ملکوں کے سفیروں اور نمائندوں نے جمعرات 8 فروری کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بعثت کی عید، اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ اور ماہ شعبان کی عیدوں کی مناسبت سے بڑی تعداد میں سزا یافتہ افراد کی سزائیں معاف کرنے یا ان میں تخفیف اور تبدیلی کی عدلیہ کے سربراہ کی درخواست منظور کی۔عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای نے اپنے خط میں پبلک عدالتوں، انقلابی عدالتوں اور مسلح افواج کے عدالتی ادارے سے سزا پانے والے 2827 افراد کی سزائيں معاف کرنے یا سزاؤں میں کمی اور تبدیلی کی تجویز دی تھی۔
یوم بعثت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے موقع پر ملک کے عہدیداران، اسلامی ملکوں کے سفیروں اور مختلف سماجی طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے 8 فروری 2024 کو حسینیہ امام خمینی میں ملاقات میں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے بعثت پیغمبر کی شان و عظمت کے بارے میں گفتگو کی۔ آپ نے مسئلہ فلسطین اور جنگ غزہ کے تعلق سے بھی اہم نکات بیان کئے۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 18 فروری 1978 کے اہل تبریز کے تاریخی قیام کی سالگرہ کی مناسبت سے شہر تبریز اور صوبہ مشرقی آذربائیجان کے لوگوں سے ملاقات میں، اس قیام کی اہمیت بیان کی اور ساتھ ہی اس علاقے کے عوام کی خصوصیات پر بھی روشنی ڈالی۔ 15 فروری 2023 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے ملکی حالات کا جائزہ لیا۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
بعثت نبی مکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے سلسلے میں ایک نکتہ یہ ہے کہ پیغمبر اکرم کی بعثت نے اس چیز کو عملی جامہ پہنایا جو ناممکن نظر آ رہی تھی، محال لگ رہی تھی، وہ کیا چیز تھی؟
امام خامنہ ای
1 مارچ 2022
1399 هجری شمسی کے آغاز پر حسب دستور امسال بھی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایرانی قوم کو ٹی وی کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے ایک اہم پیغام دیا ہے۔
نبی رحمت, ختم المرسلین, حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم بعثت اور نوروز کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایرانی عوام سے براہ راست خطاب میں بعثت الرسول کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے دینِ اسلام کی عظیم عید قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے عید بعثت و نبوت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں اس عید کی اہمیت کو درک کرنا اور سمجھنا چاہئے۔ 22 مارچ 2020 کے اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے سبھی انبیا کی بعثت کے مقصد کو سماجی اور اقتصادی انصاف قرار دیا اور فرمایا کہ معاشرے کی اعتقادی فضا میں ان مفاہیم اور تعلیمات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سیاسی قوت اور حکومت کی ضرورت ہوتی ہے۔ رہبر انقلاب نے فرمایا کہ امریکا ایرانی عوام کا سب سے زیادہ خبیث دشمن اور امریکی حکام جھوٹے، بے شرم، لالچی، سنگ دل، بے رحم اور دہشت گرد ہیں اور مغرب نے کبھی بھی سماجی انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا ہے۔
نبی رحمت ختم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم بعثت اور نوروز کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اپنی سالانہ روایت کے تحت اتوار کے روز ایرانی عوام سے براہ راست خطاب فرمایا۔ آپ نے اپنے سالانہ خطاب میں بعثت الرسول (ص) کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے دینِ اسلام کی عظیم عید قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید بعثت پیغمبر ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مناسبت سے ملک کے اعلی عہدیداروں، تہران میں متعین اسلامی ممالک کے سفیروں اور عوامی طبقات سے خطاب میں مقصد بعثت پیغمبر پر روشنی ڈالی۔ (تیسرا حصہ)
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید بعثت پیغمبر ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مناسبت سے ملک کے اعلی عہدیداروں، تہران میں متعین اسلامی ممالک کے سفیروں اور عوامی طبقات سے خطاب میں مقصد بعثت پیغمبر پر روشنی ڈالی۔ 25 اپریل 2017 کے اس خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے عالم اسلام کے معروضی حالات و مسائل کا ذکر کیا اور راہ حل کی نشاندہی کی۔ (دوسرا حصہ)
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید بعثت پیغمبر ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مناسبت سے ملک کے اعلی عہدیداروں، تہران میں متعین اسلامی ممالک کے سفیروں اور عوامی طبقات سے خطاب میں مقصد بعثت پیغمبر پر روشنی ڈالی۔ (پہلا حصہ)