Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات

ٹیچر، ملک کے مستقبل کے معمار

ٹیچر، در حقیقت ملک کے مستقبل کے معمار ہیں۔ آج آپ ملک کے کل کی تعمیر کر رہے ہیں۔ امام خامنہ ای
2023/05/03

ٹیچر، طلباء کے لیے بھی وہی آرزو رکھیں جو اپنے بچوں کے لیے رکھتے ہیں

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج ملک بھر سے کثیر تعداد میں آئے اساتذہ اور ٹیچروں سے ملاقات میں، اساتذہ کو، "بچوں اور جوان نسل" جیسے قیمتی ہیروں کو تراشنے والے، ملک کے مستقبل کے معمار اور ملک کے سب سے اچھے اور معزز طبقوں میں سے ایک بتایا اور تعلیم و تربیت کے اہم سسٹم کے لیے ضروری اور قابل اجتناب چیزوں کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں طبقے کو ٹیچروں سے اپنی توقعات کے ساتھ ساتھ ان کے مختلف مسائل کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری کا احساس بھی کرنا چاہیے۔
2023/05/02

ہفتۂ استاد کی مناسب سے ٹیچروں سے ملاقات

معروف مفکر و مصنف اور عظیم دانشور و عالم دین شہید مرتضی مطہری کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایران میں منائے جانے والے یوم استاد کے موقع پر ملک کے اساتذہ اور ٹیچروں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 2 مئی 2023 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے استاد، تعلیم، تربیت، ادارہ تعلیم و تربیت اور تعلیمی شعبے میں اصلاحات کی دستاویز جیسے موضوعات پر اہم گفتگو کی۔ (1)​ خطاب حسب ذیل ہے :
2023/05/02

اسلامی و انقلابی اقدار کی راہ میں طلبا کی پرورش، اساتذہ کا عظیم کارنامہ

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم اساتذہ کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کرکے اسکولوں، یونیورسٹیوں اور دینی درسگاہوں کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اساتذہ کا عظیم کام اور جہاد، عدل و انصاف پر استوار ایک دینی اور آرزوؤں سے مطابقت رکھنے والے معاشرے کی تشکیل کے مقصد سے اسلامی و انقلابی اقدار کی راہ میں بچوں اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس راہ میں پروان چڑھنے والی نوجوان نسل ایسا عظیم سرمایہ ہے کہ کوئی بھی دوسری قیمتی شئے اس کی  برابری نہیں کر سکتی۔
2020/05/01

صوبہ فارس کے ہزاروں اساتذہ کی قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات

صوبہ فارس کا دورہ کر رہے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج ہزاروں اساتذہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ معاشرے میں اسلامی نقطہ نگاہ اور اصولوں کی بنیاد پر اساتذہ اور معلمین کے مرتبے اور مقام کا احیا کیا جانا چاہئے اور قوم کی نظر میں اساتذہ کے لئے خاص عزت و وقار اور عظمت و مقام ہونا چاہئے۔ قائد انقلاب اسلامی نے یوم استاد کو پوری قوم کا دن قرار دیتے ہوئے اساتذہ کے مرتبے اور مقام کے سلسلے میں اسلام اور مغرب کے نقطہ نگاہ میں گہرے فرق کی جانب اشارہ کیا۔ آپ نے فرمایا کہ اسلام میں تعلیم و تربیت افراد اور معاشرے کو زندگی عطا کرنے کے معنی میں ہے لیکن مادی تہذیب میں استاد کی اہمیت کا معیار پیسہ کمانے کی اس کی صلاحیت ہے۔ آپ نے فرمایا کہ افسوس کا مقام ہے کہ مغربی ثقافتی یلغار کے نتیجے میں یہ نظریہ حالیہ دو صدیوں کے دوران ایران میں بھی رائج ہوا جس سے استاد کے حقیقی مقام اور ساکھ کو نقصان پہنچا۔
2008/05/01

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.