ملک بھر سے آئے اساتذہ کچھ ہی دیر میں رہبر انقلاب سے ملاقات کریں گے
پورے ملک سے آنے والے ٹیچر اور تعلیم کے شعبے سے جڑے ہوئے بعض افراد آج سنیچر 17 مئی کو حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ ٹیچروں سے یہ سالانہ ملاقات رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کے دورۂ صدارت کے زمانے سے جاری ہے اور عام طور پر یہ ملاقات معروف مفکر اور مصنف شہید مرتضیٰ مطہری کے یوم شہادت پر منائے جانے والے یوم معلم کی مناسبت سے انجام پاتی ہے۔