Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات

ریڈیو اور ٹی وی سے رویت ہلال کا اعلان

سوال: اگر کسی شہر میں شوال کا چاند دکھائي نہ دے لیکن ریڈیو اور ٹی وی پر رویت ہلال کی خبر دی جائے تو کیا یہ کافی ہے یا مزید تحقیق کرنا واجب ہے؟ جواب: اگر اس خبر سے یقین پیدا ہو جائے یا چاند ہونے کا اطمینان ہو جائے یا ولی فقیہ کی طرف سے چاند ہونے کا حکم صادر کیا گيا ہو تو یہ کافی ہے اور تحقیق کی ضرورت نہیں ہے۔
2024/04/09

مہمان کا فطرہ

سوال: کیا مہمان کا فطرہ میزبان کے ذمے ہے؟ جواب: ایک رات کے مہمان کا فطرہ، میزبان کے ذمے نہیں ہے، سورج ڈوبنے سے پہلے میزبان کے پاس آنے والے مہمان کے فطرے کے وجوب میں یہ شرط ہے کہ وہ میزبان کے نان خواروں اور اس کے گھرانے کے افراد میں شمار ہو جیسے نوکر یا بعض رشتہ دار جو ہر کچھ دن بعد میزبان کے گھر آ کر کچھ دن رہتے ہیں۔
2024/04/09

روزے میں ٹیبلٹ کھانے کا حکم

سوال: اگر میرا یا بعض لوگوں کا یہ خیال ہو کہ علاج کے لیے ٹیبلیٹس استعمال کرنے پر کھانے یا پینے کا اطلاق نہیں ہوتا تو کیا اس پر عمل کرنا جائز ہے اور کیا اس سے میرے روزے پر کوئي اثر نہیں پڑے گا؟ جواب: ٹیبلیٹ کھانے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے۔  
2024/04/03

روزہ افطار کے بعد اس جگہ کا سفر جہاں ابھی مغرب کا وقت نہیں ہوا

سوال: اگر روزہ دار نے مغرب کے وقت کسی جگہ روزہ افطار کر لیا ہو اور پھر وہ کسی ایسی جگہ سفر کر جائے جہاں ابھی مغرب کا وقت نہ ہوا ہو تو اس کے روزے کا کیا حکم ہے؟ کیا اس کے لیے اس جگہ مغرب سے پہلے کچھ کھانا پینا جائز ہے؟ جواب: اس کا روزہ صحیح ہے اور اِس فرض کے ساتھ کہ اس نے اپنی سرزمین پر مغرب کے وقت افطار کر لیا تھا، سفر کی جگہ پر مغرب سے پہلے اس کے لیے کھانا پینا جائز ہے۔
2024/04/01

روزہ کی حالت میں اصرار کے باعث کچھ کھانے پینے کا حکم

سوال: اگر میں روزے سے ہوں اور میری والدہ مجھے کھانا کھانے یا کچھ پینے کے لیے مجبور کر دیں تو کیا میرا روزہ باطل ہو جائے گا؟ جواب: کھانے پینے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے چاہے وہ کسی دوسرے شخص کےکہنے اور اصرار پر ہی کیوں نہ ہو۔
2024/03/30

روزہ کی حالت میں انجیکشن لگوانے کا حکم

سوال: رمضان کے مبارک مہینے میں روزہ داروں کو انجیکشن اور اسی طرح دوسری چیزیں انجیکٹ کرنے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ جواب: احتیاط واجب یہ ہے کہ روزہ دار طاقت افزا اور مغذّی انجیکشن، رگ میں لگائے جانے والے ہر انجیکشن اور مختلف طرح کی ڈرپس سے اجتناب کرے لیکن اینٹی بایوٹک یا مسکّن جیسے پٹھوں میں لگائے جانے والے غیر طاقت افزا انجیکشن یا جسم کے کسی حصے کو بے حس کرنے کے لیے لگائے جانے والے انجیکشنوں میں کوئی حرج نہیں ہے
2024/03/29

روزے میں سگریٹ جیسی چیزیں استعمال کرنے کا حکم

سوال: روزے کی حالت میں سگریٹ جیسی چیزیں استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟ جواب: احتیاط واجب یہ ہے کہ روزہ دار سگریٹ جیسی چیزوں کے دھویں سے اور اسی طرح ان منشیات سے بھی اجتناب کرے جو ناک کے ذریعے یا زبان کے نیچے رکھ کر استعمال کی جاتی ہیں۔
2024/03/28

احکام : اجرت (یا مزدوری) طے کرنے کا طریقہ

سوال: بعض اوقات کسی کام کا کرنے والا کام قبول کرتے وقت اپنی مزدوری سے متعلق بات نہیں کرتا اور کام کرانے والا کام کی انجام دہی کے بعد اُس مزدوری سے جو کام کرنے والا مطالبہ کرتا ہے راضی نہیں ہوتا، مطالبے کو زیادہ سمجھتا ہے اور قبول نہیں کرتا، (ایسی صورت میں) شرعی فریضہ کیا ہے؟ جواب: اس صورت میں کام کرنے والا اس کام کے عوض جو اس نے انجام دیا ہے صرف ’’اجرت المثل‘‘ یعنی مزدوری کے طور پر وہی عام رقم طلب کرسکتا ہے جو عام طور پر اس جیسے کام کی اجرت میں لوگ طلب کرتے ہیں۔    
2023/08/21

احکام : قسطوں کی ادائیگی میں تاخیر کے جرمانے کا حکم

سوال: اگر قرضے یا قسطوں پر خریداری کے وقت شرط لگادی جائے کہ ادائگی میں تاخیر کی صورت میں ایک معینہ رقم جرمانہ کے طور پر ماہانہ یا روزانہ (مثلاً ہر روز ، ایک دن کی تاخیر کے بدلے ہزار روپیے جرمانہ دینا ہوگا) تو کیا اس طرح کی شرط میں کوئی حرج ہے؟ جواب: خریداری کی شرط کے طور پر معینہ جرمانہ لینے میں عہد کی خلاف ورزی کے عنوان سے، جائز ہے (اور اس میں کوئی حرج نہیں ہے) لیکن اگر جرمانہ، ادائگی کے لئے مزید مہلت طلب کرنے کے مقابل ہو، تو جائز نہیں ہے۔
2023/08/07

احکام : کسی جنس کے قبضے میں لینے سے پہلے فروخت کردینے کا حکم

سوال: کیا کسی خریدی ہوئی جنس کے ہاتھ آجانے سے پہلے ہی کسی دوسرے کو بیچ سکتے ہیں؟ مثال کے طور پر انٹرنٹ کے ذریعے کوئی چیز خریدیں اور قبضے میں آئے بغیر ہی انٹرنٹ پر ہی اس کو کسی اور کے ہاتھ بیچ دیں؟ جواب: اگر معاملہ نقدی تھا اور اس معاملہ میں پہلے سے ہی کوئی شرط نہیں تھی تو کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اگر معاملہ سَلَف ہو (یعنی جنس پر قبضے کے لئے مدت درکار ہو) تو اسی صورت میں جائز ہے کہ چیز آپ کے قبضے میں آچکی ہو یا کم سے کم اس چیز کے تحویل یعنی قبضے میں لینے کا وقت آچکا ہو۔
2023/07/31

احکام : بالغ بچوں کے اموال میں باپ کے تصرف کا حکم؟

سوال: باپ کو خود اپنے بالغ و عاقل بچوں کے اموال میں ، جو اس سے الگ ایک مستقل زندگی گزار رہے ہوں، کس مقدار تک تصرف کا حق جائز ہے؟ اور اگر اس میں تصرف کرے جو جائز نہیں ہے تو کیا اس کا ضامن و ذمہ دار ہوگا؟ جواب: باپ کے لئے جائز نہیں ہے کہ اپنے بالغ و عاقل بچوں کے اموال میں تصرف کرے مگر یہ کہ خود ان کی اجازت اور رضامندی سے، ورنہ رضامندی کے بغیر تصرف حرام ہے، اور جواب دہی کا باعث ہوگا سوائے اُن چیزوں کے کہ جن کو مستثنی کیا گیا ہے۔  
2023/07/24

احکام : دوسروں پر تہمت لگانے کا حکم

سوال: کسی ثبوت کے بغیر دوسروں پر تہمت لگانے کا حکم کیا ہے اور جس نے تہمت باندھی ہے اس کا کیا فریضہ ہے؟ جواب: ’’تہمت‘‘ گناہان کبیرہ میں سے ہے اور پوری سنجیدگی کے ساتھ اس سے واقعی توبہ لازم ہے اور جس کسی سے بھی اپنی بات کہی اور پہنچائی ہے اسے مسترد کرے اور جس کے بارے میں کہی ہے اس سے رضامندی حاصل کرے (کہ اس نے معاف کردیا ہے)
2023/07/17

احکام : زنانے لباس کی ڈیزائننگ اور فروخت کا حکم

سوال: میرا مشغلہ عورتوں کے کپڑوں کی فیشن ڈیزائننگ ہے، کیا شرعی نقطۂ نظر سے یہ صحیح ہے؟! جواب: بنیادی طور پر خود اپنی جگہ کوئی حرج نہیں ہے لیکن مغرب کی رکیک تہذیب سے متاثر ڈیزائینیں جو حیا و پاک دامنی (یا عوامی عفت و حجاب) سے منافات رکھتی ہیں، ان کی ترویج صحیح نہیں ہے۔
2023/07/09

احکام : رائلٹی لینے کا حکم

سوال: کیا مؤلفین، مصنفین، مترجمین اور صاحبان ہنر اپنی تخلیقات اور فن پاروں وغیرہ کے سلسلے میں اپنی زحمات کے عوض میں پیسے یا اپنی کوشش، وقت اور مالی اخراجات و غیرہ کے عوض میں رائلٹی کے طور پر، کسی رقم کا مطالبہ کرنے کا حق رکھتے ہیں؟ جواب: ان کو حق حاصل ہے اپنی علمی تخلیقات و فن پارے  کا پہلا یا اصل نسخہ حوالے کردینے کے عوض، ناشر سے حسب خواہش کوئی بھی رقم طلب کرسکتے ہیں۔
2023/07/03

احکام : قرض الحسنہ کے گھریلو صندوق کا خمس

سوال: وہ رقم جو گھریلو قسم کی قرعہ اندازیوں میں شرکت کے لئے جمع کی جاتی ہے اور خمس کے سال کے وقت تک دریافت نہیں ہوتی، اس سے خمس تعلق رکھتا ہے؟ جواب: اگر وہ رقم آمدنی اور تنخواہ سے تعلق رکھتی ہے تو اس کا خمس، خمس کے سال کے وقت ادا کر دینا چاہئے لیکن ایک رقم اگر قرض کی صورت میں دوسرے کو دی جائے اور خمس کے سال کے وقت قابل دریافت نہ ہو تو آپ اس کا خمس رقم ملنے کے بعد ادا کرسکتے ہیں۔
2023/06/26

احکام : میسیج پر کیے گئے سلام کے جواب کا حکم

سوال: اگر کوئي کسی خط یا میسیج میں پہلے سلام کرے اور پھر کوئي مسئلہ پوچھے تو کیا اس کا جواب دینا واجب ہے؟ جواب: سلام کا جواب براہ راست ملاقات، ٹیلی فونی گفتگو وغیرہ کے علاوہ واجب نہیں ہے     
2023/01/09

احکام : دوسروں کو نماز کے لیے جگانے کا حکم

سوال: کیا گھر والوں کو فجر کی نماز کے لیے جگانا جائز ہے؟ جواب: اگر نہ جگانا، تساہلی اور نماز کو ہلکا سمجھنے کا باعث ہو تو آپ کو انھیں جگانا چاہیے۔
2022/11/28

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.