جب صیہونی حکومت شام میں ایران کی کونسلیٹ پر حملہ کرتی ہے تو اس نے گویا ہماری سرزمین پر حملہ کیا ہے۔ خبیث حکومت نے غلطی کر دی، اسے سزا ملنی چاہئے اور سزا ملے گی۔
امام خامنہ ای
اور خود خبیث حکومت نے جو سر سے پیر تک خباثت، شر انگيزی اور حماقتوں سے بھری ہوئي ہے ایک اور حماقت اپنی حماقتوں کی فہرست میں بڑھا لی اور وہ شام میں ایران کے قونصل خانے پر حملہ تھا۔
امام خامنہ ای
تہران کے مصلائے امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں نماز عید الفطر قائم ہوئی۔
آیت اللہ خامنہ ای نے نماز عید الفطر کے خطبے دئے جس کے چند اہم نکات حسب ذیل ہیں؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے دفتر نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ بدھ 10 اپریل 2024 کو ماہ شوال کا پہلا دن اور عید سعید فطر ہے۔
بیان کا متن حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال اور عید فطر کی مناسبت سے دو ہزار سے زیادہ قیدیوں کو معاف کرنے یا ان کی سزاؤں میں کمی کرنے کی عدلیہ کے سربراہ کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
ایران کے مومن عوام نے شب قدر (بیداری اور عبادتوں میں) بسر کرنے کے بعد اگلے دن روزے کے عالم میں پورے ملک میں یوم قدس کی پرشکوہ اور عظیم ریلیاں نکالیں اور ثابت کر دیا کہ یہ سب توفیقات و الطاف الہیہ ہیں۔
امام خامنہ ای
22 اپریل 2023
عید سعید فطر کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے الگ الگ عدالتوں سے سزا پانے والے سیکڑوں قیدیوں کی سزائیں معاف یا ان میں تخفیف کرنے کی تجویز کی منظوری دی۔
ان قیدیوں کی تعداد 1760 ہے جن کی سزائیں معاف کرنے یا ان میں تخفیف کی تجویز آئین کے آرٹیکل 110 کی شق نمبر 11 کے تحت عدلیہ کی سربراہ نے دی تھی۔