بسم اللہ الرحمن الرحیم 
رمضان المبارک میں عزیز عوام کی عبادتوں کی قبولیت کی آرزو کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ ملک کے مختلف مقامات سے رویت ہلال کے ماہر اور قابل اطمینان گروہوں کی جانب سے ملنے والی رپورٹوں کی بنیاد پر ماہ شوال کا چاند منگل 9 اپریل 2024 بمطابق 29 رمضان المبارک 1445 ہجری کو غروب کے وقت رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مد ظلہ العالی کے لیے ثابت ہو گيا ہے۔ بنابریں بدھ 10 اپریل 2024 کو ماہ شوال کا پہلا دن اور عید سعید فطر ہوگي۔ 
تمام برادران و خواہران ایمانی اور عزیز ایرانی قوم کو اس عید سعید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور کل پورے ملک میں عید فطر کی پرشکوہ نماز ادا کی جائے گي۔ 
دفتر رہبر انقلاب اسلامی