دنیا کو غزہ کے مسئلے میں زیادہ سنجیدگي سے فیصلہ کرنا چاہیے۔ حکومتوں کو، اقوام کو، مختلف میدانوں میں فکری و سیاسی شخصیات کو پوری سنجیدگي سے فیصلہ کرنا چاہیے۔ پھر اس سوچ کے ساتھ انسان سمجھ سکتا ہے کہ امریکی کانگریس نے پرسوں اپنی کتنی بڑی رسوائي کرائي کہ وہ اس مجرم کی باتیں سننے کے لیے بیٹھی اور اس کی باتیں سنیں۔ یہ بہت بڑی رسوائي ہے۔
امام خامنہ ای
28 جولائی 2024
حماس کے پولت بیورو کے چیف جناب اسماعیل ہنیہ نے اپنے وفد کے ساتھ بدھ کو دوپہر سے قبل رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی اور آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی قوم و حکومت کو تعزیت پیش کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم اساتذہ کی مناسبت سے یکم مئی 2024 کو ملک کے اساتذہ کے اجتماع سے رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خطاب کیا۔ (1)
آیت اللہ خامنہ ای کا خطاب:
مغرب کی حمایت سے انجام پانے والے صیہونی حکومت کے جرائم اور درندگی پر غزہ کے عوام کا تاریخی صبر ایک عظیم حقیقت ہے جس نے اسلام کا وقار بڑھایا۔ اہل غزہ کے صبر کی عظیم حقیقت نے فلسطین کے موضوع کو دشمن کی خواہش کے برخلاف دنیا کا سب سے اہم ایشو بنا دیا۔
امام خامنہ ای
صیہونی حکومت صرف اپنے تحفظ کے مسئلے میں بحران کا شکار نہیں بلکہ بحران سے نکلنے کے معاملے میں بھی بحران سے دوچار ہے۔ دلدل میں پھنسی ہے، باہر نہیں نکل پا رہی ہے۔ اگر غزہ سے نکل جائے تو شکست خوردہ ہے اور نہ نکلے تو بھی شکست خوردہ ہے۔
امام خامنہ ای
تیس ہزار سے زیادہ انسانوں کا قتل عام ہو جاتا ہے، بچے، نومولود اور کمسن بچے نوجوان، بوڑھے، عورت، مرد، بیمار محض چھوٹی سی مدت میں 30 ہزار افراد قتل کر دئے جاتے ہیں، ان کے گھر مسمار کر دئے جاتے ہیں نام نہاد مہذب دنیا صرف تماشائی بنی رہتی ہے۔
امام خامنہ ای
غزہ کے واقعات نے مزاحمتی محاذ کی تشکیل کی حقانیت ثابت کر دی۔ ثابت کر دیا کہ مغربی ایشیا کے علاقے میں مزاحمتی محاذ کی موجودگی کلیدی ترین موضوعات کا جز ہے، اس مزاحمتی محاذ کو روز بروز تقویت پہنچانا چاہئے۔
امام خامنہ ای
غزہ کے واقعات نے دکھا دیا کہ مغرب کی یہ نام نہاد مہذب دنیا جو انسانی حقوق کی دعویدار ہے اس کے افکار و کردار پر کیسی تاریکی چھائی ہے۔ 30 ہزار سے زیادہ افراد بچوں سے لیکر بوڑھوں تک چھوٹے سے عرصے میں مار ڈالے جاتے ہیں اور یہ مہذب دنیا روکنا تو در کنار مدد کرتی ہے۔
امام خامنہ ای
ماہ مبارک رمضان 1445 ہجری قمری کے پہلے دن 12 مارچ 2024 کو 'قرآن سے انس' محفل حسینیہ امام خمینی میں منعقد ہوئی جس میں ملک کے نامور قاریوں نے شرکت کی۔ چند قاریوں نے تلاوت کلام پاک کی اور اس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے حاضرین سے خطاب کیا۔(1)
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے پہلی دفعہ ووٹ ڈالنے والے ہزاروں نوجوانوں اور بعض شہداء کے اہل خانہ سے بدھ 28 فروری کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں ملاقات کی۔