ان کے ایک شہید دوست کے نواسے کی سرجری ہونے والی تھی، شہید اسپتال میں گئے اور جب تک آپریشن پورا نہیں ہو گيا، وہیں موجود رہے۔ اس بچے کی ماں نے کہا کہ جناب آپریشن پورا ہو گيا، آپ تشریف لے جائيے، اب آپ جا کر اپنے امور انجام دیجیے۔ انھوں نے کہا، نہیں، تمھارے والد، یعنی اس بچے کے نانا میری جگہ جا کر شہید ہوئے ہیں، اب میں ان کی جگہ یہاں کھڑا رہوں گا۔ وہ تب تک وہاں کھڑے رہے جب تک بچہ ہوش میں نہیں آ گیا، جب انھیں اطمینان ہو گيا تب وہاں سے گئے۔
امام خامنہ ای
1 جنوری 2022
تہران کی مرکزی نمازجمعہ اس ہفتے رہبرانقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں دسیوں لاکھ نمازیوں نے ایک یادگار شرکت تاریخ میں رقم کی۔ نمازیوں کے تاریخی اور عظیم الشان اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ پچھلے دوہفتے جو گزرے ہیں ان میں اہم واقعات رونما ہوئے جو ایرانی عوام کے لئے تلخ اور شیریں ہونے کے ساتھ ساتھ سبق آموز بھی تھے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعہ 3 جنوری 2020 کی شب شہید جنرل قاسم سلیمانی کے گھر جاکر اہل خانہ کو مایہ ناز کمانڈرکی شہادت کی مبارکباد اور تعزیت دی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعہ 3 جنوری 2020 کی شب شہید جنرل قاسم سلیمانی کے گھر جاکر اہل خانہ کو مایہ ناز کمانڈرکی شہادت کی مبارکباد اور تعزیت دی۔ اس موقع پر اپنی گفتگو میں رہبر انقلاب اسلامی نے شہید قاسم سلیمانی کے اخلاص اور جذبہ قربانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ الحاج قاسم بارہا شہادت کے قریب پہنچے لیکن جہاد اور فریضے کی ادائیگی کی راہ میں انھیں کبھی کسی چیز کا ڈر نہیں ہوتا تھا۔
رہبر انقلاب اسلامی کی گفتگو کے کچھ اقتباسات حسب ذیل ہیں؛
شام غریباں کو حسینیہ امام خمینی میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب با وفا کی عزاداری ہوئی۔ اس پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای، اسلامی نظام کے عہدیداران اور ہزاروں کی تعداد میں عاشقان اہل بیت رسول نے شرکت کی اور اشک غم بہائے۔