شام غریباں کی مجلس حجت الاسلام و المسلمین رفیعی نے پڑھی۔ انھوں نے فلسفہ قیام امام حسین کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ امام حسینہ کے قیام کا کلیدی مقصد عوام الناس کو اللہ کی سمت لے جانا تھا۔ حجت الاسلام و المسمین رفیعی نے روز عاشور کو دئے گئے امام حسین علیہ السلام کے ایک خطبے کا حوالہ دیا جس میں امام حسین نے دشمن کو مخاطب کیا تھا۔ ڈاکٹر رفیعی نے امام حسین کے اس خطبے کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس میں تین بنیادی نکات ہیں موعظے کی اہمیت پر تاکید، انصاف پسندی اور زندگی میں بیدار ضمیر کی اہمیت۔

شام غریباں کی عزاداری میں جناب سماواتی اور جناب کریمی نے شہدائے کربلا کے مصائب پڑھے اور نوحہ و مرثیہ خوانی کی۔