ہماری روایتوں میں آيا ہے کہ مومنین ایک دوسرے کے ساتھ رحمدلی اور پیار سے پیش آتے ہیں، یعنی ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ یہ ایک اخلاقی ذمہ داری ہے اور یہ چیز ہمارے سماجی ڈھانچے کی پیشرفت میں بھی مؤثر ہے۔ ایک دوسرے پر رحم کیجیے، لوگ ایک دوسرے پر رحم کریں تاکہ خدا ان پر رحم کرے۔ جب لوگوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے رحم ہوتا ہے، پیار ہوتا ہے، نیک نیتی اور خلوص ہوتا ہے تو معاشرے کا ماحول، جنّتی ہو جاتا ہے۔ جب لوگوں کے دلوں میں سیاسی یا ذاتی محرکات کی وجہ سے کینہ، بدگمانی اور بد دلی ہوتی ہے تو سماج کا ماحول، تاریک اور تلخ ہو جاتا ہے۔ ہمیں ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے، ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے، ایک دوسرے کے سلسلے میں عفو و درگذر سے کام لینا چاہیے۔

امام خامنہ ای

4/5/2002