ہمارے بہت سے بزرگوں نے اسی غیبت کے زمانے میں مشتاق دلوں کے اس عزیز و محبوب کو قریب سے دیکھا اور زیارت کی ہے، بہت سو نے نزدیک سے آپ کی بیعت کی ہے، بہت سے لوگوں نے ان سے دل کو خوش کردینے والی باتیں سنی ہیں، اور بہت سے ہیں جنھوں نے ان کی نوازشیں دیکھی ہیں، اور بہت سے دوسرے افرد ہیں جنھوں نے بغیر اس کے کہ انھیں پہچانیں ان کی محبت و نوازش اور لطف و مہربانی دیکھی مگر پہچان نہیں سکے ہیں، اسی مسلط شدہ جنگ کے مورچوں پر جن جوانوں نے حساس لمحات میں نورانیت و معنویت کا احساس کیا ، غیب سے ایک خاص لطف اپنے دلوں کی جانب محسوس کیا اور لمس کیا ہے مگر پہچان نہیں سکے ، سمجھ نہیں سکے بہت سے ہیں،  اور آج بھی ایسا ہی ہے۔

امام خامنہ ای
24/ نومبر/ 1991