زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
امام زمانہ کو ان کے نام اور صفات سے پہچاننا ہمارا امتیاز

امام زمانہ کو ان کے نام اور صفات سے پہچاننا ہمارا امتیاز

شیعوں کا خصوصی امتیاز یہ ہے کہ وہ تمام الہی مذاہب کی جانب سے قطعی طور پر تسلیم شدہ اس موعود الہی کو اس کے نام، صفات، خصوصیات اور تاریخ ولادت کے ساتھ پہچانتے ہیں۔ ہماری بہت سی اہم شخصیات نے اسی غیبت کے زمانے میں اس عزیز، عاشقوں اور مشتاقوں کے دلوں کے محبوب کی قریب سے زیارت کی ہے۔ بہت سے لوگوں نے قریب سے ان سے بیعت کی ہے۔ ‏امام خامنہ ای 24/11/1999
قرآن کی روشنی میں: تقویٰ، مسدود سماجی راہوں سے نکلنے کا وسیلہ

قرآن کی روشنی میں: تقویٰ، مسدود سماجی راہوں سے نکلنے کا وسیلہ

اور جو کوئی خدا سے ڈرتا ہے، اللہ اس کے لئے (مشکل سے نجات کا) راستہ پیدا کر دیتا ہے، اور اسے وہاں سے رزق دیتا ہے جہاں سے اسے سان و گمان بھی نہیں ہوتا ہے۔ سورۂ طلاق، آيت 2 اور 3) تقویٰ اس بات کا سبب بنتا ہے کہ سبھی بند راستوں، خاص طور پر مسدود سماجی راستوں پر آپ کو نجات حاصل ہو جائے۔
جو اس نفسیاتی جنگ میں پورے وجود سے ڈٹا رہا

جو اس نفسیاتی جنگ میں پورے وجود سے ڈٹا رہا

وہ جو پورے وجود سے اس نفسیاتی جنگ کے سامنے ڈٹ گيا، وہ کون ہے؟ وہ وہی جوان ہیں جن کے لیے آپ خراج عقیدت کی کانفرنس منعقد کر رہے ہیں۔
رہبر انقلاب سے کہگیلویہ و بویر احمد صوبے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قومی کانفرنس کے منتظمین کی ملاقات

رہبر انقلاب سے کہگیلویہ و بویر احمد صوبے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قومی کانفرنس کے منتظمین کی ملاقات

بدھ کی دوپہر صوبۂ کہگیلویہ و بویر احمد کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قومی کانفرنس کی منتظمہ کمیٹی کے اراکین نے رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
صیہونیوں کے جرائم؛ تاريخ میں سب سے بھیانک

صیہونیوں کے جرائم؛ تاريخ میں سب سے بھیانک

حد درجہ ظلم و جرم اور انتہائي حیوانیت کا دنیا کی نظروں کے سامنے مظاہرہ ہو رہا ہے۔ دنیا کو اب اس واقعے کے بارے میں زیادہ سنجیدگي سے فیصلہ کرنا چاہیے۔
اسلامی گھرانہ: گھرانہ، زندگی کی راہوں کے لئے نئي طاقت دیتا ہے

اسلامی گھرانہ: گھرانہ، زندگی کی راہوں کے لئے نئي طاقت دیتا ہے

شوہر و زوجہ گھر کے اندر نشاط و توانائي بحال کر سکتے ہیں اور زندگی کی راہیں طے کرنے کے لئے عزم و حوصلہ پیدا کر سکتے ہیں۔ انسانی جسم ہر وقت مضر اور خطرناک اسباب و وسائل سے برسر پیکار رہتا ہے اور اس مقابلے کے لئے بعض اوقات آرام و سکون لازم ہے۔ یہ ایک سفر اور ایک تحرک کام ہے اور آرام و سکون کا یہ نقطہ گھر کے اندر ہی میسر آتا ہے۔ امام خامنہ ای 28 مئی 2008
کیوں؟

کیوں؟

آج صیہونیوں کے بڑے بڑے بم اُن لوگوں پر گرائے جا رہے ہیں جنھوں نے ایک گولی تک فائر نہیں کی ہے۔ جھولے کے بچے، پانچ چھے سال کے بچے، عورتیں، اسپتالوں کے مریض انھوں نے کسی پر ایک بھی گولی نہیں چلائي ہے لیکن ان پر بم گرائے جا رہے ہیں۔ کیوں؟
درس اخلاق: تہذیب نفس پر خود نظر رکھیں

درس اخلاق: تہذیب نفس پر خود نظر رکھیں

آج ہمارے معاشرے میں ایک بنیادی فکر اخلاق و عادات تبدیل کرنے پر مرکوز ہونا چاہئے، ہم میں سے ہر شخص کو اپنی یہ ذمہ داری سمجھنا چاہئے کہ ایک شخص کی عادت بدل کر اس کو برائی سے اچھائی کی راہ پر لگائیں اور وہ ایک شخص کوئی اور نہیں بلکہ ہم خود ہیں۔ امام خامنہ ای 14 جولائی 1993
مشترک دشمن کے خلاف متحد

مشترک دشمن کے خلاف متحد

امریکی کچھ باتوں کو امریکی اصول کے طور پر پیش کرتے ہیں...یہ اصول انسانی کرامت، انسانی حقوق اور ان جیسی چیزیں ہیں۔ یہ امریکی اصول ہیں؟! کیا یہ وہی حکومت نہیں ہے جس نے امریکی سرزمین کے اصل باشندوں کا قتل عام کیا؟... انہیں دنوں آج کل ہر دن فلسطینی عوام کا ان کے گھروں میں، غاصبوں کے ہاتھوں علی الاعلان قتل ہو رہا ہے۔ امام خامنہ ای 18 مارچ 2002
مطلوبہ زندگی کا آغاز ظہور امام زمانہ کے بعد ہوگا

مطلوبہ زندگی کا آغاز ظہور امام زمانہ کے بعد ہوگا

انسان کی اصلی زندگي اور اس کی مطلوبہ حیات، حضرت امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کے وقت سے شروع ہوگي۔ انسانیت لگاتار راستہ طے کر رہی ہے تاکہ شاہراہ تک پہنچ سکے، یہ شاہراہ، مہدویت کا زمانہ ہے، حضرت امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کا زمانہ ہے۔ درحقیقت انسان کی اصل زندگي اور اس کی مطلوبہ حیات، اس شاہراہ سے شروع ہوگي اور انسانیت اس وقت ایک راستے پر آئے گی اور وہ راستہ، ایک صراط مستقیم ہے جو اسے آفرینش کی منزل تک پہنچائے گا۔ امام خامنہ ای 11 جون 2014