زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
آپ نے ایک شرافت مندانہ جدوجہد شروع کی ہے

آپ نے ایک شرافت مندانہ جدوجہد شروع کی ہے

امریکا کے پیارے یونیورسٹی اسٹوڈنٹس! آپ نے اپنی حکومت کے بے رحمانہ دباؤ کے باوجود، جو کھل کر غاصب اور بے رحم صیہونی حکومت کا دفاع کر رہی ہے، ایک شرافت مندانہ جدوجہد شروع کی ہے۔ میں آپ کی استقامت کی قدردانی کرتا ہوں۔ امریکا کے یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کے نام رہبر انقلاب کے خط سے ایک اقتباس 25 مئي 2024
امریکی انسانی حقوق کی اصلیت

امریکی انسانی حقوق کی اصلیت

امریکا، انسانی حقوق کا پرچم اٹھاتا ہے اور ان کی حمایت کا دعویٰ کرتا ہے لیکن ہر کچھ دن بعد امریکی شہروں کی سڑکوں پر کوئي بے گناہ، کوئي نہتا، امریکی پولیس کے ہاتھوں خاک و خون میں غلطاں ہو جاتا ہے۔ امام خامنہ ای 9 ستمبر 2015
درس اخلاق: ایسا کوئی نہ ہو جس کا پورا دن گزر جائے اور اس نے قرآن نہ پڑھا ہو

درس اخلاق: ایسا کوئی نہ ہو جس کا پورا دن گزر جائے اور اس نے قرآن نہ پڑھا ہو

خداوند کریم نے پیغمبر کو تلاوت کا حکم دیا ہے، ہمارے بھی فرائض میں سے ایک قرآن کی تلاوت ہے ... عالم اسلام میں کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیں ملنا چاہئے کہ اس کا ایک دن قرآنی آیات کی تلاوت کے بغیر گزر جائے۔ امام خامنہ ای 12 مارچ 2024
آپ تاریخ کی صحیح سمت میں کھڑے ہیں

آپ تاریخ کی صحیح سمت میں کھڑے ہیں

ریاستہائے متحدہ امریکا کے عزیز اسٹوڈنٹس! یہ آپ سے ہماری ہمدلی اور یکجہتی کا پیغام ہے۔ اس وقت آپ تاریخ کی صحیح سمت میں، جو اپنا ورق پلٹ رہی ہے، کھڑے ہوئے ہیں۔ امریکا کے یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کے نام رہبر انقلاب کے خط سے ایک اقتباس 25 مئي 2024
امریکی انسانی حقوق کی اصلیت

امریکی انسانی حقوق کی اصلیت

انسانی حقوق کی حمایت کا دعویٰ جو بھی کرے لیکن اپنے نامۂ اعمال میں انسانی حقوق کے سلسلے میں اتنی زیادہ رسوائيوں کے ساتھ امریکی حکام کو تو یہ دعویٰ ہرگز نہیں کرنا چاہیے۔ امام خامنہ ای 17 فروری 2014
امریکی انسانی حقوق کی اصلیت

امریکی انسانی حقوق کی اصلیت

امریکیوں نے انسانی حقوق کا پرچم اٹھا رکھا ہے لیکن انسانی حقوق کے خلاف بدترین کام امریکی حمایت سے انجام پا رہے ہیں اور امریکی نہ صرف یہ کہ اس کا مقابلہ نہیں کر رہے ہیں بلکہ حمایت کر رہے ہیں! امام خامنہ ای 31 اکتوبر 2021
قرآن کی روشنی میں: غزہ میں مزاحمتی فورسز دشمن کے خلاف ڈٹ کر قرآن پر عمل کر رہی ہیں

قرآن کی روشنی میں: غزہ میں مزاحمتی فورسز دشمن کے خلاف ڈٹ کر قرآن پر عمل کر رہی ہیں

قرآن کا فرمان ہے: "اللہ تو صرف تمھیں ان لوگوں سے دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنھوں نے دین کے بارے میں تم سے جنگ کی اور تمھیں تمھارے گھروں سے نکالا اور تمھارے نکالنے میں ایک دوسرے کی مدد کی ..." (سورۂ ممتحنہ، آیت 9) آج غزہ کے اندر اور فلسطین کے اندر مزاحمتی فورسز قرآن پر عمل پیرا ہیں۔ مزاحمت، غزہ کے اندر دشمن کے خلاف ثابت قدم ہے۔ امام خامنہ ای 22 فروری 2024
ایک خدائي انسان ہی انسانیت پر لدے بوجھ کو اتار سکتا ہے

ایک خدائي انسان ہی انسانیت پر لدے بوجھ کو اتار سکتا ہے

آج انسان کا ذہن یہ جاننے، سمجھنے اور یقین کرنے کے لیے تیار ہے کہ ایک عظیم انسان آئے گا اور انسانیت کو ظلم و ستم سے نجات دلائے گا۔ یہ وہی چیز ہے جس کا وعدہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ذریعے قرآن مجید میں کیا گيا ہے۔ "اور وہ ان پر سے سنگین بوجھ اتارتا اور بندشیں کھولتا ہے۔" سورۂ اعراف، آيت 157 امام خامنہ ای 24/11/1999
اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) پر اجارہ داری کی کوششوں کے تعلق سے انتباہ

اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) پر اجارہ داری کی کوششوں کے تعلق سے انتباہ

دنیا کے ابن الوقت اور اقتدار کی ہوس رکھنے والے مستقبل میں اے آئی ایجنسی قائم کریں گے، اس وقت آپ کو اس کے حدود سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ملک کے اندر اے آئی کے بنیادی ڈھانچے کی پرتوں تک پہنچنے کی کوشش کیجئے۔
ترکمنستان کے قومی لیڈر قربان علی بردی محمدوف کی رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات

ترکمنستان کے قومی لیڈر قربان علی بردی محمدوف کی رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات

ترکمنستان کے قومی لیڈر اور پیپلز نیشنل کونسل کے چیئرمین قربان علی بردی محمدوف نے اپنے وفد کے ہمراہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے بدھ کی شام ملاقات کی۔