زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
حسینیہ امام خمینی میں زیارت اربعین اور امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی عزاداری

حسینیہ امام خمینی میں زیارت اربعین اور امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی عزاداری

امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر طلبہ انجمنوں نے حسینیہ امام خمینی میں عزاداری کی۔ عزاداری کے اس پروگرام کے آغاز میں زیارت اربعین پڑھی گئی۔ عزاداری سید الشہدا کے اس پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای بھی شریک ہوئے۔
 اربعین میں دسیوں لاکھ لوگوں کی موجودگی، جدوجہد کی فکر کے اوج پر پہنچ جانے کی علامت

 اربعین میں دسیوں لاکھ لوگوں کی موجودگی، جدوجہد کی فکر کے اوج پر پہنچ جانے کی علامت

بہت سے خدائی حقائق کی مانند جن کی صحیح تشریح نہیں ہو سکتی، اس واقعے کا تجزیہ کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔
تمام انسانیت کے لئے نور ھدایت 

تمام انسانیت کے لئے نور ھدایت 

امام حسین (علیہ السلام) تمام انسانیت کے ہیں؛ ہم شیعہ فخر کرتے ہیں کہ ہم امام حسین کے پیروکار ہیں، لیکن امام حسین صرف ہمارے نہیں ہیں؛ اسلامی مکاتب فکر، شیعہ ہوں یا سنی، سبھی امام حسین کے زیر پرچم ہیں۔ اس عظیم (اربعین) مارچ میں یہاں تک کہ وہ لوگ بھی جو اسلام پر عمل نہیں کرتے، شرکت کرتے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ان شاء اللہ؛  یہ ایک عظیم نشانی ہے جو اللہ دکھا رہا ہے۔  امام خامنہ ای  18 ستمبر 2019
وہ روشنی جو زمین کو آسمان سے متصل کر دیتی ہے

وہ روشنی جو زمین کو آسمان سے متصل کر دیتی ہے

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اہلبیت علیہم السلام پوری تاریخ میں ایسے آفتاب فروزاں رہے ہیں جنھوں نے کرۂ ارض کی انسانیت کو عالم غیب اور عرش الہی سے متصل کیا۔ انہی میں سے ایک خورشید فروزاں اللہ کے فضل و کرم اور اس کے ارادے سے آج ہمارے زمانے میں بقیۃ اللہ فی ارضہ کے نام سے، حجۃ اللہ علی عبادہ کی حیثیت سے، صاحب الزمان اور اللہ کے مطلق ولی کی حیثیت سے روئے زمین پر موجود ہے۔ ان کے وجود کی برکتیں اور ان کے وجود سے نکلنے والے انوار، آج بھی انسان تک پہنچ رہے ہیں۔ امام خامنہ ای 24/11/1999
اربعین کی برکت سے حسینی معرفت آفاقی بن گئي

اربعین کی برکت سے حسینی معرفت آفاقی بن گئي

ہمیں نہ صرف یہ کہ دنیا میں اپنے زمانے میں، بلکہ تاریخ میں بھی کہیں نہیں دکھائي دیتا کہ اس طرح کا کوئي اجتماع (اربعین حسینی کا اجتماع) ہر سال پچھلے سال سے زیادہ پرشکوہ طریقے سے سامنے آئے۔
قرآن کی روشنی میں: معنوی مدارج میں عورت اور مرد یکساں ہیں

قرآن کی روشنی میں: معنوی مدارج میں عورت اور مرد یکساں ہیں

"اور مومن مرد اور مومن عورتیں یہ سب باہم یکرنگ و ہم آہنگ ہیں وہ بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں۔" (سورۂ توبہ، آیت 71) آيت بتاتی ہے کہ خداوند متعال کے نزدیک معنوی عروج کے مدارج میں عورت اور مرد یکساں ہیں۔ یعنی مطلق طور پر نہ یہ اس پر ترجیح رکھتا ہے اور نہ وہ اس پر ترجیح رکھتی ہے۔ امام خامنہ ای 27 دسمبر 2023
اسلامی گھرانہ: مرد کو قدرداں ہونا چاہیے

اسلامی گھرانہ: مرد کو قدرداں ہونا چاہیے

مرد کو قدر داں ہونا چاہئے۔ بعض گھریلو خواتین کام کاج کے لئے باہر جا سکتی تھیں، بعض اعلیٰ تعلیمات کے لیے باہر جا سکتی تھیں، بعض اعلی تعلیمات سے آراستہ بھی تھیں لیکن انھوں نے کہا کہ ہم اس بچے کی اچھی پرورش کرنا چاہتے ہیں اور اسی لیے ہم نے کام کے لئے باہر نہیں جانا چاہا۔ اس طرح کی خواتین کی قدر دانی ہونی چاہئے۔ امام خامنہ ای 4 جنوری 2012
درس اخلاق: سیاسی امور میں بھی تقوے کا لحاظ رکھنا چاہیے

درس اخلاق: سیاسی امور میں بھی تقوے کا لحاظ رکھنا چاہیے

سیاسی کاموں میں اور سیاسی گروہ بندیوں میں، جہاں آپس میں اختلاف نظر پایا جاتا ہے، ہر گروہ کا طریقہ کار الگ ہوتا ہے اور اس میں کوئی حرج بھی نہیں ہے (لیکن) تقوے کا خیال رکھنا لازم ہے، ہر شخص کو شرعی محرمات سے پرہیز کا پاس و لحاظ پوری سنجیدگی کے ساتھ کرنا چاہئے۔ اگر ایسا ہوا تو انشاء اللہ کام کا نتیجہ بھی خاطر خواہ ہوگا۔ امام خامنہ ای 07 مارچ 2024
نسل کشی میں پوری طرح شریک

نسل کشی میں پوری طرح شریک

اگر امریکا کی مدد نہ ہوتی تو کیا صیہونی حکومت میں اتنی طاقت اور جراَت تھی کہ غزہ کے محدود علاقے میں مسلمان عوام، عورتوں، مردوں اور بچوں کے ساتھ اس طرح وحشیانہ سلوک کرتی؟
دشمن کے مقابلے میں ایسی پسپائی جو ٹیکٹیکل نہ ہو غضب الہی کا سبب ہے

دشمن کے مقابلے میں ایسی پسپائی جو ٹیکٹیکل نہ ہو غضب الہی کا سبب ہے

نفسیاتی جنگ کا دشمن کا حربہ جب فوجی میدان میں پہنچتا ہے تو اس کا نتیجہ پسپائي کا خوف ہے اور قرآن مجید نے اس پسپائي کو در حقیقت غضب الہی کا سبب بتایا ہے۔