زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
درس اخلاق: لغزشوں کے مقابلے میں ہم ایک دوسرے کی مدد کریں

درس اخلاق: لغزشوں کے مقابلے میں ہم ایک دوسرے کی مدد کریں

لغزشیں انسان کو تباہ و برباد کر دیتی ہیں۔ یہ تباہی کبھی عمل میں انحراف اور کبھی عقیدے میں انحراف پر منتج ہوتی ہے۔ اس کا علاج خود اپنی دیکھ بھال یعنی یہی تقویٰ ہے، اپنی طرف سے خبردار رہیں اور ہمارے قریبی افراد بھی ہم پر نگرانی رکھیں، بیویاں شوہروں کی اور شوہر بیویوں کی دیکھ بھال کریں اور قریبی دوست ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔ امام خامنہ ای 11 ستمبر 2009
انسانی حقوق اور امریکا کی سراپا ریاکاری

انسانی حقوق اور امریکا کی سراپا ریاکاری

امریکا مجرموں کا یقینی شریک کار ہے۔ امریکا کے ہاتھ کہنیوں تک بچوں، کے خون میں ڈوبے ہوئے اور آلودہ ہیں۔
قرآن کی روشنی میں: ولایت امیر المومنین کفار کی مایوسی اور حزب اللہ کے غلبے کا سبب ہے

قرآن کی روشنی میں: ولایت امیر المومنین کفار کی مایوسی اور حزب اللہ کے غلبے کا سبب ہے

امیر المومنین علیہ السلام کی ولایت اور ولایت کا مسئلہ، کفار کی مایوسی کا موجب قرار دیا گیا ہے: "آج کافر آپ کے دین کی طرف سے مایوس ہو گئے۔" (سورۂ مائدہ، آیت نمبر 203) ایک دوسری جگہ یہ آیت مبارکہ ہے: "اور جو تولاّ رکھے، اللہ سے، اس کے رسول سے اور صاحبانِ ایمان سے (وہ اللہ کا گروہ ہے) اور بے شک اللہ کا گروہ ہی غالب آنے والا ہے۔" (سورۂ مائدہ، آیت 56) امام خامنہ ای 29 اگست 2018
شب ہجرت حضرت علی کے ایثار کو اس پہلو سے دیکھیے

شب ہجرت حضرت علی کے ایثار کو اس پہلو سے دیکھیے

امیر المومنین علیہ السلام تاریک اور اندھیری رات میں پیغمبر کے بستر پر سونے کے لیے تیار ہو گئے تاکہ پیغمبر اس گھر اور اس شہر سے باہر نکل جائيں۔ اس رات، اس بستر پر سونے والے کا مارا جانا، قریب قریب یقینی اور قطعی تھا۔
امریکی انسانی حقوق کی اصلیت

امریکی انسانی حقوق کی اصلیت

امریکیوں نے انسانی حقوق کا پرچم بلند کر رکھا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ہم انسانی حقوق کے پابند ہیں اور وہ بھی صرف اپنے ہی ملک میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں! یہ تو صرف ایک دعویٰ ہے، وہ عملی طور پر کیا کر رہے ہیں؟ عملی طور پر انسانی حقوق کو سب سے زیادہ چوٹ یہی پہنچا رہے ہیں اور مختلف ملکوں میں انسانی حقوق کی سب سے زیادہ توہین کر رہے ہیں۔ امام خامنہ ای 16 فروری 2013
یہ بہت بڑی نعمت ہے کہ امام برحق انسان کو دیکھ رہا ہے

یہ بہت بڑی نعمت ہے کہ امام برحق انسان کو دیکھ رہا ہے

آج حضرت حجت امام زمانہ ارواحنا فداہ کا مقدس وجود، روئے زمین کے انسانوں کے درمیان، برکت، علم، روشنی، زیبائي اور تمام خوبیوں کا سرچشمہ ہے۔ اس انسان کے لیے، جس کے پاس معرفت ہے، اس سے بڑی نعمت کوئي نہیں ہے کہ وہ محسوس کرے کہ ولی خدا، امام برحق، عبد صالح، پوری دنیا کے تمام انسانوں میں سب سے برگزیدہ بندہ اور روئے زمین پر خلافت الہی کا حقدار، اس کے ساتھ اور اس کے پاس ہے، اسے دیکھ رہا ہے اور اس سے جڑا ہوا ہے۔ ‏ امام خامنہ ای 24/11/1999
اسلامی گھرانہ: شریک زندگي کی ہمراہی، کامیابی کا ایک سب سے بڑا سبب

اسلامی گھرانہ: شریک زندگي کی ہمراہی، کامیابی کا ایک سب سے بڑا سبب

اپنے بچوں کے ساتھ گھل مل کر رہیے۔ شریک زندگي سے مہربانی سے پیش آئیے اور اس سے تعاون کیجیے۔ یہ جو وہ گھریلو امور انجام دیتی ہیں، بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں اور گھر کے ماحول کو صاف ستھرا بنائے رکھتی ہیں، یہ آپ کی کامیابی کے سب سے بڑے اسباب میں سے ہے۔ امام خامنہ ای 11 جون 2013
امریکی انسانی حقوق کی اصلیت

امریکی انسانی حقوق کی اصلیت

آج دنیا میں کوئي بھی اس بات کو نہیں مانتا کہ امریکا انسانی حقوق کی حفاظت کا خواہاں ہے۔ امام خامنہ ای 24 جولائي 2012
امام رضا کا مدبرانہ اور الہی پروگرام

امام رضا کا مدبرانہ اور الہی پروگرام

مامون کی اس سیاسی اور مکارانہ چال کے مقابلے میں امام رضا علیہ السلام نے ایک مدبرانہ اور الہی پروگرام تیار کیا اور سازش کو پوری طرح سے حق و حقیقت کے مفاد میں پلٹ دینے میں کامیاب رہے۔
امریکی انسانی حقوق کی اصلیت

امریکی انسانی حقوق کی اصلیت

عالمی برادری کو، جو ہمیشہ مختلف معاملوں میں انسانی حقوق کی حمایت کے امریکا کے نعرے سنتی رہی ہے، جن پر وہ فخر بھی کرتا تھا، فلسطین کے آئينے میں امریکی پالیسیوں کے حقیقی کریہہ چہرے کو ضرور دیکھنا چاہیے۔ امام خامنہ ای 15 دسمبر 2000