زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
حضرت فاطمہ زہرا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں آخری مجلس

حضرت فاطمہ زہرا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں آخری مجلس

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں منگل کے روز اس سلسلے کی آخری مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں کئی ہزار عزاداروں نے شرکت کی۔
آج فلسطین کا نام پہلے سے زیادہ درخشاں

آج فلسطین کا نام پہلے سے زیادہ درخشاں

مسئلۂ فلسطین کو بھلانے کے لیے صیہونی حکومت کے حامیوں کی بھرپور کوشش کے باوجود آج فلسطین کا نام پہلے سے زیادہ درخشاں ہے۔ امام خامنہ ای حاجیوں کے نام پیغام، 30 مئی 2025
صدیقۂ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی شام کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں مجلس عزا

صدیقۂ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی شام کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں مجلس عزا

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی شام کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں ایک مجلس عزا پیر کی رات منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
الہی امتحان میں سرخرو

الہی امتحان میں سرخرو

اگر آپ دیکھتے ہیں کہ خداوند عالم نے آپ کے خمیر کو اعلیٰ قرار دیا ہے تو وہ اس لیے ہے کہ وہ جانتا تھا کہ یہ ہستی عالم مادہ میں، بشری دنیا میں، امتحان میں سرخرو رہے گی۔ امتحنک اللہ الذی خلقک قبل ان یخلقک فوجدک لما امتحنک صابرۃ (خالق کائنات نے آپ کی خلقت سے قبل آپ کا امتحان لیا اور اس میں آپ کو صابرہ پایا۔) بات یہ ہے۔ اگر خداوند عالم اس ہستی کے خمیر کی تیاری میں خاص لطف سے کام لیتا بھی ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ جانتا ہے کہ وہ کس طرح امتحان میں کامیاب ہوگی۔ ورنہ بہت سے لوگ ہیں جن کا خمیر اچھا تھا لیکن کیا ان میں سے ہر ایک امتحان میں کامیاب رہا؟ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی کا یہ حصہ وہی ہے جس کی ہمیں اپنی نجات کے لیے ضرورت ہے۔ امام خامنہ ای 24 نومبر 1994
قرآن کی روشنی میں: آپ خدا کی مدد کریں، خدا آپ کو ثبات قدم عطا کرے گا

قرآن کی روشنی میں: آپ خدا کی مدد کریں، خدا آپ کو ثبات قدم عطا کرے گا

خداوند عالم نے قرآن کریم میں کچھ وعدے کیے ہیں، ان وعدوں کے خلاف نہیں ہو سکتا۔ خدا نے وعدہ کیا ہے: اے ایمان والو! اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو اللہ تمھاری مدد کرے گا اور تمھیں ثابت قدم رکھے گا۔ (سورۂ محمد، آیت 7) اسی طرح وعدہ کیا ہے: جو کوئی اللہ (کے دین) کی مدد کرے گا تو اللہ ضرور اس کی مدد کرے گا۔ (سورۂ حج، آیت 40) اگر تم خدا کی نصرت کرو تو خدا تمھیں ثبات قدم عطا کرے گا اور تمھاری نصرت کرے گا۔ یہ خدا کے وعدے ہیں اور بلاشبہ خدا کبھی وعدہ خلافی نہیں کرتا۔ (سورۂ آل عمران، آيت 9) خدا اپنے وعدوں کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔ امام خامنہ ای 4 جون 2023
پیغمبر اور امیر المومنین کے ہم پلہ

پیغمبر اور امیر المومنین کے ہم پلہ

اسلام، حضرت فاطمہ کو عورت کے آئیڈیل کے طور پر پیش کرتا ہے۔ وہ ان کی ظاہری زندگي، وہ ان کا جہاد، وہ ان کی جدوجہد، وہ ان کا علم، وہ ان کی تقریر، وہ ان کی ملکوتی شخصیت، وہ ان کی روحانیت کی درخشندگی، المختصر وہ ان کا امیر المومنین اور پیغمبر کے ہم وزن اور ہم پلہ ہونا۔ امام خامنہ ای 16 جنوری 1990
اسلام کی نظر میں عورت کا تشخص

اسلام کی نظر میں عورت کا تشخص

اسلام کی نظر میں عورت کے تشخص کا جامع روڈ میپ یہ ہے؛ اچھی ماں، اچھی زوجہ، اللہ کی راہ کی مجاہد اور ساتھ ہی خاتون خانہ، گھر چلانے والی اور اسی کے ساتھ عابد اور خداوند عالم کی کنیز۔ امام خامنہ ای 3 فروری 2021
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شب شہادت کی مجلس

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شب شہادت کی مجلس

دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شب شہادت پر تہران کے حسینیۂ امام خمینی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان نیز مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی شرکت سے اتوار 23 نومبر 2025 کی رات کو یہ مجلس منعقد ہوئی۔
حضرت زہرا؛ درخشاں نور الہی

حضرت زہرا؛ درخشاں نور الہی

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بظاہر ایک انسان اور ایک خاتون ہیں اور وہ بھی جوان خاتون لیکن بباطن وہ ایک عظیم حقیقت، ایک درخشاں نور الہی، اللہ کی ایک صالح کنیز اور ایک ممتاز اور برگزیدہ انسان ہیں۔ امام خامنہ ای 16 جنوری 1990

"اسرائیل مردہ باد" ہماری لوری ہے

ایام فاطمیہ کی دوسری شب کی مجلس میں "اسرائیل مردہ باد" کے فلک شگاف نعرے۔