عالم اسلام یہ نہ بھولے کہ اس اہم اور فیصلہ کن مسئلے میں اسلام کے مقابل، ایک مسلم قوم کے مقابل، مظلوم فلسطین کے مقابل جو کھڑا ہوا ہے وہ امریکا ہے، فرانس ہے، برطانیہ ہے۔ اپنے لین دین میں، اپنے معاملات میں، اپنے تجزیوں میں یہ نہ بھولے کہ کون کھڑا ہے اور ان مظلوم عوام اور مظلوم قوم پر ظلم کر رہا ہے۔ یہ صرف صیہونی حکومت نہیں ہے۔ البتہ ہمیں شک نہیں کہ: اللہ کا وعدہ سچا ہے اور جو لوگ یقین نہیں رکھتے وہ آپ کو (جوش دلا کر) بے برداشت نہ کر دیں۔ (سورہ روم، آیت 60) جن لوگوں کو اللہ کے وعدے پر یقین نہیں ہوتا وہ اپنی بد گمانیوں سے آپ کو متزلزل نہ کر دیں، آپ کا ارادہ کمزور نہ کر دیں۔ ان شاء اللہ حتمی فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطین کے عوام اور فلسطین کی ہوگی۔
امام خامنہ ای
1 نومبر 2023