دلوں کو پاک کرنا صرف نماز، توسل، اللہ کی طرف توجہ اور ذکر خدا سے ہی ممکن ہے۔ اگر کوئي یہ سوچے کے ان کے بغیر دل اور روح کو پاک کیا جا سکتا ہے تو اسے سخت غلط فہمی ہے۔ آدھی رات کے گرئے سے، قرآن مجید کی تدبر اور غور و فکر کے ساتھ تلاوت سے، صحیفۂ سجادیہ کی دعائيں پڑھنے سے انسان کا دل پاکیزہ ہوتا ہے ورنہ ...
درحقیقت مومن روزہ دار انسان، شب قدر سے نئے سال کی شروعات کرتا ہے۔ شب قدر میں اللہ کے کاتبوں کی جانب سے اگلے سال کے لیے اس کی تقدیر لکھی جاتی ہے۔ انسان ایک نئے سال میں، ایک نئے مرحلے میں اور دراصل ایک نئي حیات اور نئي زندگی میں داخل ہوتا ہے۔ ایک نئے راستے پر چل پڑتا ہے اور تقوی کے توشے کے ساتھ ...
خداوند عالم سے توجہ طلب کیجیے۔ اللہ تعالی سے مغفرت طلب کیجیے۔ خداوند متعال سے توبہ، انابت اور توجہ طلب کیجیے۔ آج کی رات کی قدر و قیمت سمجھیے۔ بہت اہم شب ہے۔ بڑی عزیز شب ہے۔ امام زمانہ علیہ السلام سے توسل کیجیے۔ خانۂ خدا، مسجد میں جائیے اور اللہ تعالی سے اپنے مطالبات حاصل کیجیے۔ آپ سب سے میری بھی ا...
شب قدر کی مناسبت، ایک تو دعا، تضرع اور پروردگار عالم کی طرف توجہ کی مناسبت ہے، دوسرے اس بات کی مناسبت ہے کہ ہم اپنے دلوں کو امیر المومنین اور مولائے متقیان کے اعلی مقام سے کسی قدر آشنا کریں اور درس حاصل کریں۔
ماہ رمضان کے فضائل اور نیک بندوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں اس مہینے میں جو کچھ کہا...