زیادہ تر گھرانوں کی تباہی کی وجہ ایک دوسرے کا خیال نہ رکھنا ہے۔ مرد کو پاس ولحاظ رکھنا نہیں آتا، عورت سمجھداری نہیں دکھا پاتی۔ وہ حد سے زیادہ سختی اور غصے سے کام لیتا ہے، یہ بے صبری کا مظاہرہ کرتی ہے۔ ہر بات پر اعتراض و احتجاج ہوتا ہے۔ اگر کبھی غلطی ہو گئی تو وہ فورﴼ غضبناک نہ ہو جائے، یہ نافرمانی نہ کرے۔ ایک دوسرے سے تعلقات بنائے رکھیں تو کوئی بھی گھر بکھرے گا نہیں اور کنبہ محفوظ رہے گا۔
امام خامنہ ای
8 فروری 1997