زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
رہبر انقلاب سے ہزاروں اسٹوڈنٹس کی ملاقات

رہبر انقلاب سے ہزاروں اسٹوڈنٹس کی ملاقات

سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی مناسبت سے ملک کے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ہزاروں اسٹوڈنٹس نے پیر 3 نومبر 2025 کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
قرآن کی روشنی میں: جاودانی، راہ خدا میں قربانی کا خاصہ ہے

قرآن کی روشنی میں: جاودانی، راہ خدا میں قربانی کا خاصہ ہے

شہدا کا نام، حیات اور بقا کا متقاضی ہے۔ یعنی راہ خدا میں قربانی کی خاصیت اور پہچان یہ ہے کہ شہید کا نام دنیا میں جاوداں رہتا ہے: تو جو جھاگ ہے وہ تو رائیگاں چلا جاتا ہے اور جو چیز (پانی اور دھات) لوگوں کو فائدہ پہنچاتی ہے وہ زمین میں باقی رہ جاتی ہے۔ (سورۂ رعد، آیت 17) شہادت کا خاصہ اور راہ خدا میں قربانی کی خاصیت اور پہچان یہ ہے کہ قدرتی طور پر شہید باقی اور جاوداں ہوجاتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اگر مخالف اسباب و عوامل میدان میں اتر آئیں تو وہ مؤثر نہیں ہوتے۔  کیوں نہیں، بہت سے دوسرے گرانقدر اقدار کی طرح جن کی مخالف چیزیں میدان میں آ گئيں اور اقدار کے حامیوں نے کما حقہ دفاع نہیں کیا تو باطل نے حق پر غلبہ حاصل کر لیا۔ امام خامنہ ای 27 ستمبر 2023
اسلامی گھرانہ: محبت ہو تو وفاداری بھی ہوگی

اسلامی گھرانہ: محبت ہو تو وفاداری بھی ہوگی

لڑکی اور لڑکا، دلہن اور دولھا آپس کے رشتۂ محبت کو مضبوط کریں کیونکہ محبت وہ بندھن ہے جو ان کو ایک دوسرے کے ساتھ باندھے رکھتا ہے، دونوں باہم اور محفوظ رہتے ہیں، محبت انھیں جدا نہیں ہونے دیتی، یہ بہت اچھی چیز ہے۔ محبت ہوگی تو وفاداری بھی ہوگی، بے وفائی، بدقماشی اور ایک دوسرے سے خیانت و کدورت ان کے درمیان نہیں پیدا ہوگی، محبت ہوگی تو ماحول انس و الفت کا ہوگا، زندگی کی فضائیں اچھی، قابل استفادہ، شیریں و خوشگوار ہو جائیں گی۔ امام خامنہ ای 15 دسمبر 1997
کفر قاسم کے قتل عام کی برسی

کفر قاسم کے قتل عام کی برسی

1956 میں کفر قاسم گاؤں میں صیہونیوں کے ہاتھوں قتل عام کی برسی اس خونخوار حکومت کی درندگي کو بخوبی عیاں کرتی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس قتل عام میں 48 یا 49 افراد شہید ہوئے۔ اس تعداد میں فرق کی وجہ ایک حاملہ عورت کی شہادت تھی جس کے بچے کی شہادت بعد میں رجسٹر ہوئی!
مہدویت پر اسلامی مسلکوں کا عقیدہ

مہدویت پر اسلامی مسلکوں کا عقیدہ

اسلام میں مہدویت کا مسئلہ، مسلّمات کا حصہ ہے۔ یعنی یہ صرف شیعوں سے مختص نہیں ہے۔
امریکا، غزہ میں صیہونی حکومت کا شریک جرم

امریکا، غزہ میں صیہونی حکومت کا شریک جرم

امریکا نے غزہ کی جنگ میں مختلف فوجی، معاشی، سیاسی اور دیگر شعبوں میں سفاک صیہونی حکومت کی جو امداد کی ہے، اس پر ایک نظر۔
فیصلہ کن بارہ دنوں کے بعد صیہونی حکومت

فیصلہ کن بارہ دنوں کے بعد صیہونی حکومت

ایرانی میزائلوں کے حملوں نے صرف مادی تباہی نہیں مچائی بلکہ ایرانی میزائيلوں کا ہر وار، اس حکومت کی حیثیت پر ایک کاری ضرب اور محفوظ جزیرے کی اس تصویر پر سوالیہ نشان لگا رہا تھا۔
درس اخلاق: دعا، مشکلات میں قوت قلب عطا کرتی ہے

درس اخلاق: دعا، مشکلات میں قوت قلب عطا کرتی ہے

دعا، خداوند متعال کا عشق دل میں برقرار رکھتی ہے۔ تمام خوبیوں اور اچھائیوں کا مظہر ذات اقدس پروردگار ہے۔ دعا اور خداوند تعالی کے ساتھ انس اور ہم کلامی، یہ محبت انسان کے دل میں پیدا کردیتی ہے۔ دعا زندگی کی مشکلات کے سامنے صبر و حوصلے کی قوت انسان کو بخشتی ہے۔ ہر وہ شخص جو اپنی زندگی کے دوران کسی حادثے سے دوچار ہوتا ہے مشکلیں اور سختیاں اس کے دامنگیر ہو جاتی ہیں۔ دعا انسان کو قوت و توانائی عطا کرتی ہے اور انسان کو حادثات کے مقابل قوت و استحکام بخش دیتی ہے۔ لہذا روایت میں دعا کو (مومن کے) اسلحے سے تعبیر کیا گیا ہے۔ امام خامنہ ای 21 اکتوبر 2005
نرس، رحمت کا فرشتہ

نرس، رحمت کا فرشتہ

نرس بیمار کے لئے فرشتۂ رحمت ہے۔ یہ حقیقی تعبیر ہے، اس میں کسی طرح کا مبالغہ نہیں ہے۔ نرس حقیقت میں مریض کے لیے غمگسار، شفیق اور باعث آسودگی ہے۔ یہ بہت اہم کردار ہے۔
قرآن کی روشنی میں: صبر کا مطلب ہے جوش کے ساتھ بڑھتے جانا

قرآن کی روشنی میں: صبر کا مطلب ہے جوش کے ساتھ بڑھتے جانا

خداوند عالم نے دشمنیوں سے مقابلے کے لیے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو ایک دستورالعمل سپرد کیا۔ بعثت کے آغاز سے ہی خداوند متعال نے پیغمبر کو صبر کا حکم دیا۔ خداوند عالم فرماتا ہے: اور اپنے پروردگار کے لیے صبر کیجیے۔ (سورۂ مدثر، آیت 10) اور سورۂ مزمل میں بھی، ارشاد فرماتا ہے: اور ان (کفار) کی باتوں پر صبر کیجیے۔ (سورۂ مزمل، آیت 10) قرآن میں دوسرے مقامات پر بھی اسی بات کو دہرایا گیا ہے۔ مگر دو جگہوں پر کہا گیا ہے: (میرے فرمان کے مطابق) استقامت سے کام لیجیے۔ (سورۂ شوری، آیت 15) صبر یعنی ان اہداف و مقاصد پر ڈٹے رہنا جو ہم نے خود ترتیب دیے ہیں۔ صبر یعنی جوش و جذبے کے ساتھ بڑھنا اور بڑھتے جانا، یہی صبر کا مطلب ہے ۔ امام خامنہ ای 22 مارچ 2020