زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
اذا جاء نصر اللہ و الفتح

اذا جاء نصر اللہ و الفتح

سید حسن! ہمیں آپ کی بہت یاد آئے گی۔
تاریخ کی صحیح سمت

تاریخ کی صحیح سمت

آج ہمارا دشمن یعنی صیہونی حکومت، دنیا کی سب سے نفرت انگیز حکومت ہے۔ امام خامنہ ای 24 اگست 2025
درس اخلاق: خدا کی یاد کو غنیمت جانیے

درس اخلاق: خدا کی یاد کو غنیمت جانیے

اسلام دشمنوں کی ہمیشہ یہی خواہش رہی ہے کہ مسلمانوں کے دلوں کو مضطرب کریں۔ اسلام کی طویل تاریخ میں ایسے واقعات بہت پیش آئے ہیں۔ اسلام سے پہلے بھی خدا کے عظیم انبیاء کے جہادی اقدامات کے دوران جو مومنین راہ ایمان پر خود کو محکم واستوار رکھ سکے، انھوں نے روحانی سکون حاصل کرلیا۔ یہ روحانی سکون ہی ان کو پورے اختیار کے ساتھ راہ ایمانی میں قائم و استوار رکھ سکا۔ وہ انسان جس کو روحانی سکون میسر ہو اس کی فکر صحیح رہتی ہے، وہ صحیح فیصلے کرتا ہے اور صحیح اقدام کرتا ہے۔ خدا کا ذکر اور اس کی یاد ہمارے دلوں کو، ہماری دنیا اور زندگی کے طوفانوں میں محفوظ رکھتی ہے، لہذا خدا کی یاد کو غنیمت جائیے ۔ امام خامنہ ای 19 جون 2009
حسینیۂ امام خمینی میں ایران ہمدل کیمپین کا پروگرام

حسینیۂ امام خمینی میں ایران ہمدل کیمپین کا پروگرام

حسینیۂ امام خمینی میں منگل سات اکتوبر 2025 کی صبح ایران ہمدل نامی قومی پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں ملک و بیرون ملک کی اہم شخصیات، شہداء کے اہل خانہ اور مزاحمتی کارکنوں نے حصہ لیا۔ ایران ہمدل کیمپین کا آغاز کورونا کے متاثرین کی مدد کی رہبر انقلاب کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے ہوا تھا اور بعد میں اس کے ذریعے ایرانی قوم نے قدرتی آفات، غزہ پر اسرائيل کے حملے اور اسی طرح بارہ روز جنگ میں نقصان اٹھانے والوں کی مدد کی تھی جو بدستور جاری ہے۔
طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو 70 سال پیچھے دھکیل دیا

طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو 70 سال پیچھے دھکیل دیا

فلسطین اور لبنان کے مردوں کی مجاہدت نے صیہونی حکومت کو 70 سال پیچھے دھکیل دیا۔ گزشتہ سال نماز جمعۂ نصر میں رہبر انقلاب کے خطبے کا ایک جملہ (4 اکتوبر 2024)
اسلامی جمہوریہ ایران اور ایران کی شجاع قوم کی جانب سے مزاحمت کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔ ایران ہمدل پروگرام کے نام حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کا پیغام:

اسلامی جمہوریہ ایران اور ایران کی شجاع قوم کی جانب سے مزاحمت کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایران ہمدل نامی پروگرام کے نام ایک ویڈیو پیغام میں رہبر انقلاب اور ایرانی قوم و حکومت کی جانب سے مزاحمت کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
قرآن کی روشنی میں: اگر آپ کے کام سے کفار خوش ہیں تو آپ پیغمبر کے ساتھ نہیں ہیں

قرآن کی روشنی میں: اگر آپ کے کام سے کفار خوش ہیں تو آپ پیغمبر کے ساتھ نہیں ہیں

قرآن حکیم نے ہم کو معیار دے دیا ہے: قرآن نے کہا ہے: محمد (ص) اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں پر سخت ہیں۔ (سورۂ فتح، آيت 19) کیا ہم پیغمبر کے ساتھ ہیں؟ اگر آپ دیکھیں کہ یہ راہ، جس پر آپ چل رہے ہیں، کفار کی خوشی کا باعث ہے تو جان لیجیے کہ آپ پیغمبر کے ہمراہ نہیں ہیں (لیکن) اگر آپ نے دیکھا کہ نہیں یہ راہ کہ جس پر آپ چل رہے ہیں، یہ سامراج کو، دین کی دشمن، اسلام مخالف حکومتوں کو ناراض اور غیظ و غضب میں مبتلا کر رہی ہے تو ٹھیک اور صحیح ہے۔ یہ علامت اور معیار ہے۔ ہم متوجہ رہیں، ہمیں معلوم ہو کہ ہم کیا کررہے ہیں ؟ کیا کہہ رہے ہیں؟! ہم جو بات بھی کہہ رہے ہیں وہ ہمارے دشمن کی سازش میں معاون نہ ہو، دشمن کے منصوبے کو پورا نہ کرے۔ امام خامنہ ای 12 ستمبر 2023
تحریک جاری ہے

تحریک جاری ہے

لبنان اور فلسطین کے ثابت قدم عوام! شجاع مجاہدین اور صابر و قدر شناس عوام! یہ شہادتیں، یہ زمین پر بہنے والا خون آپ کی تحریک کو کمزور نہیں مستحکم تر بنائے گا۔ آج علاقے میں مزاحمت ان شہادوں کی وجہ سے پسپا نہیں ہوگی، مزاحمت فتحیاب ہوگی۔ غزہ میں مزاحمت نے دنیا کی آنکھوں کو خیرہ کر دیا، اسلام کو عزت دی۔ امام خامنہ ای 4 اکتوبر 2024
لاطینی امریکا سے غزہ کے حق میں بلند ہوتی آوازیں

لاطینی امریکا سے غزہ کے حق میں بلند ہوتی آوازیں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں لاطینی امریکا کے متعدد سربراہان مملکت نے غزہ کے حق میں صیہونی حکومت کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی۔
حزب اللہ باقی ہے

حزب اللہ باقی ہے

سید حسن نصر اللہ چلے گئے لیکن جو سرمایہ انھوں نے پیدا کیا تھا وہ باقی ہے۔ حزب اللہ لبنان کی داستان ایک زندہ داستان ہے ... یہ لبنان اور غیر لبنان سب کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے۔ امام خامنہ ای 23 ستمبر 2025