زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
دہشت گرد تو امریکا ہے

دہشت گرد تو امریکا ہے

امریکی صدر کہتے ہیں کہ ہم دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں۔ چار سالہ، پانچ سالہ بچے، نوزائیدہ بچے، بیس ہزار ایسے بچوں کو آپ نے مارا ہے! کیا یہ دہشت گرد تھے؟ دہشت گرد تو تم ہو!
وہ علم جس پر بمباری نہیں کی جا سکتی

وہ علم جس پر بمباری نہیں کی جا سکتی

آج ہم یورینیم کی افزودگي کے لحاظ سے ایک اونچی سطح پر ہیں۔ دنیا کے دو سو سے زائد ملکوں میں صرف دس ملک ہیں جو یورینیم کی افزودگي کر سکتے ہیں، ان دس میں سے ایک اسلامی مملکت ایران ہے۔ ہم اس صنعت کے حامل دس ملکوں میں سے ایک ہیں۔ (2025/9/23) وہ (امریکی صدر) فخر کرتے ہیں کہ انھوں نے ایرانی سائنسدانوں کو قتل کر دیا، تم نے طہرانچی اور عباسی جیسے سائنسدانوں کو قتل کر دیا لیکن تم ان کے علم کو قتل نہیں کر سکتے۔ (2025/10/20)
میزائیل تیار ہیں، ضرورت پڑنے پر پھر استعمال ہوں گے

میزائیل تیار ہیں، ضرورت پڑنے پر پھر استعمال ہوں گے

ہماری مسلح فورسز کے پاس یہ میزائیل پہلے سے تیار تھے، انھوں نے انھیں استعمال کیا، ان کے پاس مزید میزائيل ہیں، ضروری ہوا تو وہ کسی اور وقت بھی انھیں استعمال کریں گی۔
دشمن، ایران کی پیشرفت نہیں دیکھ سکتا

دشمن، ایران کی پیشرفت نہیں دیکھ سکتا

ہماری سائنسی پیشرفت، ٹیکنالوجی کی پیشرفت ترقی، سروسز کے میدانوں میں پیشرفت، کھیل کے میدان میں پیشرفت، دشمن یہ سب دیکھ نہیں سکتا۔
ایرانی میزائیل

ایرانی میزائیل

انھیں توقع نہیں تھی کہ ایرانی میزائيل ان کے بعض حساس تحقیقاتی مراکز کی تہہ تک پہنچ کر انھیں راکھ میں بدل دے گا، لیکن یہ ہوا۔
صیہونیوں کو جو تھپڑ پڑا اس کی انھیں امید نہیں تھی

صیہونیوں کو جو تھپڑ پڑا اس کی انھیں امید نہیں تھی

بارہ روزہ جنگ میں صیہونیوں کو ایسا زبردست طمانچہ پڑا جس کا انہیں یقین نہیں ہو رہا تھا، جس کی انہوں نے کبھی توقع نہیں کی تھی، اور وہ مایوسی میں ڈوب گئے۔ امریکی صدر کا مقبوضہ فلسطین جانا درحقیقت انہیں اسی مایوسی سے نکالنے کی ایک کوشش تھی۔
امریکا، غزہ کی جنگ کا اصلی شریک جرم

امریکا، غزہ کی جنگ کا اصلی شریک جرم

امریکا، غزہ کی جنگ کا اصلی شریک جرم ہے، بلاشبہہ۔ خود ٹرمپ نے اپنی باتوں میں اعتراف کیا، کہا کہ غزہ میں ہم نے ساتھ میں کام کیا، اگر وہ نہیں کہتے تب بھی واضح تھا۔
ٹرمپ نے مایوس صیہونیوں کو حوصلہ دینے کی کوشش کی

ٹرمپ نے مایوس صیہونیوں کو حوصلہ دینے کی کوشش کی

امریکی صدر نے مقبوضہ فلسطین میں کچھ کھوکھلی اور فضول باتوں کے ذریعے کوشش کی کہ مایوس صیہونیوں کو پرامید بنائيں، انھیں حوصلہ دیں۔
اسپورٹس مقابلوں کے چیمپینز اور اولمپیاڈز میں میڈل حاصل کرنے والوں سے رہبر انقلاب کی ملاقات

اسپورٹس مقابلوں کے چیمپینز اور اولمپیاڈز میں میڈل حاصل کرنے والوں سے رہبر انقلاب کی ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی نے پیر 20 اکتوبر 2025 کی صبح کو کھیلوں کے مختلف مقابلوں اور سائنسی اولمپیاڈز میں میڈل حاصل کرنے والوں اور چیمپینز سے ملاقات کی۔
قرآن کی روشنی میں: پیغمبر کے اسوہ ہونے کا مطلب

قرآن کی روشنی میں: پیغمبر کے اسوہ ہونے کا مطلب

رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا جشن منانے اور آنحضرت کو یاد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم اس آیت کے مضمون پر جس میں خدا نے فرمایا ہے: بے شک تمھارے لیے پیغمبر کی ذات میں (پیروی کے لیے) بہترین نمونہ موجود ہے، ہر اس شخص کے لیے جو اللہ (کی بارگاہ میں حاضری) اور قیامت (کے آنے) کی امید رکھتا ہے اور اللہ کو بکثرت یاد کرتا ہے۔ (سورۂ احزاب، آیت 21) پیغمبر اکرم اسوۂ حسنہ ہیں، یہ بات قرآن نے صاف لفظوں میں کہی ہے۔ اسوہ ہیں! اس کا کیا مطلب ہے؟ یعنی وہ ایک نمونہ ہیں اور ہمیں اس نمونے کی پیروی کرنی چاہیے۔ وہ ایک بلند چوٹی پر فائز ہیں۔ ہمیں، جو اس پستی میں ہیں، اس چوٹی پر پہنچنے کی کوشش کرنا چاہیے۔ انسان جہاں تک بھی جا سکتا ہے آگے بڑھے، اس چوٹی کی طرف بڑھتا جائے، "اسوہ" کا مطلب یہ ہے۔ امام خامنہ ای  14 اکتوبر 2022