زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
قرآن کی روشنی میں: استقامت یعنی ہدف کو نہ بھولنا

قرآن کی روشنی میں: استقامت یعنی ہدف کو نہ بھولنا

ہمیں پورے وجود کے ساتھ اسلام کی راہ میں قدم بڑھاتے جانا چاہیے، ہمیں اپنا یہ ہدف نہیں بھولنا چاہیے کیونکہ استقامت کا مطلب ہے گمراہ نہ ہونا، اپنی راہ فراموش نہ کرنا اور سیدھے راستے کو گم نہ کرنا۔ آپ حضرات ہر نماز میں کم از کم دو بار اور ہر روز کم از کم دس مرتبہ بارگاہ خداوندی میں عرض کرتے ہیں: اے خدا! ہمیں سیدھے راستے (اور اس پر چلنے کی) ہدایت کرتا رہ۔ (سورۂ حمد، آیت 6) عام طور انسان ایک بار دعا کرتا ہے۔ یہ جو خداوند کریم سے مسلسل صراط مستقیم (کی ہدایت و بقا کے لیے) التجا کرتے ہیں، یہ وہی: تو آپ ثابت قدم رہیں جس طرح آپ کو حکم دیا گیا ہے۔ (سورۂ شوریٰ، آیت 15) پر عمل کرنا ہے، یعنی استقامت۔ امام خامنہ ای 5 دسمبر 1990
زوردار مکّا

زوردار مکّا

ہم (جنگ) شروع نہیں کریں گے لیکن اس کے مقابلے میں، جو حملہ کرنا چاہے گا ایرانی قوم اسے زوردار مکّا رسید کرے گی۔ امام خامنہ ای 1 فروری 2026
گزشتہ 47 سال میں ایران اور امریکا کے ٹکراؤ کی وجہ، دو لفظوں میں ...

گزشتہ 47 سال میں ایران اور امریکا کے ٹکراؤ کی وجہ، دو لفظوں میں ...

ایران اور امریکا کا مسئلہ کیا ہے؟ یہ جو ٹکراؤ ہے، چالیس پینتالیس سال سے ایران اور امریکا کی دشمنی ہے، یہ مسئلہ کیا ہے۔ دو لفظوں میں اسے بیان کیا جا سکتا ہے۔ وہ الفاظ یہ ہیں کہ امریکا، ایران کو نگلنا چاہتا ہے، ایران کی شجاع قوم اور اسلامی جمہوریہ اس میں رکاوٹ ہے۔
حالیہ فتنہ، بغاوت جیسا تھا

حالیہ فتنہ، بغاوت جیسا تھا

ایک دوسری خصوصیت یہ ہے کہ یہ فتنہ، بغاوت کی طرح تھا۔ یعنی دنیا میں بعض لوگوں نے اس فتنے کو جو رونما ہوا، فتنے سے تعبیر کیا۔ کہا کہ ایران میں ایک بغاوت ہوئی، جس کی سرکوبی کر دی گئي۔
امریکی جان لیں کہ اگر اس بار انھوں نے جنگ چھیڑی تو وہ جنگ، ایک علاقائی جنگ ہوگی

امریکی جان لیں کہ اگر اس بار انھوں نے جنگ چھیڑی تو وہ جنگ، ایک علاقائی جنگ ہوگی

ہم جنگ شروع نہیں کریں گے۔ لیکن جو حملہ کرنا چاہتا ہو، تکلیف پہنچانا چاہتا ہو، اسے ایرانی قوم ایک زبردست مکّا رسید کرے گی۔ البتہ امریکی یہ بھی جان لیں کہ اگر اس بار انھوں نے جنگ شروع کی تو وہ جنگ، ایک علاقائی جنگ ہوگی۔
اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے مختلف عوامی طبقات کی رہبر انقلاب سے ملاقات

اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے مختلف عوامی طبقات کی رہبر انقلاب سے ملاقات

مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے اسلامی انقلاب کی سینتالیسیوں سالگرہ کی جشن شروع ہونے کی مناسبت سے اتوار 1 فروری 2026 کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے جشن کا آغاز

اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے جشن کا آغاز

اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے دس روزہ جشن کا آغاز ہو چکا ہے اور اس کے پہلے دن، سنیچر پہلی فروری 2026 کو رہبر انقلاب نے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
اسلامی گھرانہ: شوہر و زوجہ کو ایک دوسرے کی اہانت کا حق نہیں

اسلامی گھرانہ: شوہر و زوجہ کو ایک دوسرے کی اہانت کا حق نہیں

 ظلم، امتیازی سلوک، توہین ہر حال میں غلط ہے۔ اگر آپ دنیا کے سب سے اچھے مرد ہوں اور آپ کی زوجہ مثال کے طور پر تعلیم اور معلومات کے لحاظ سے ایک کم تعلیم یافتہ خاتون ہو یا ایک نچلے طبقے کے گھرانے سے تعلق رکھتی ہو، تب بھی آپ کو اس پر ذرہ برابر بھی ظلم کرنے یا اس کی تھوڑی سی بھی توہین کرنے کا حق نہیں ہے، زوجہ وہی زوجہ ہے ابد تک کے لیے۔ شوہر کو زوجہ کی ذرہ برابر بھی توہین کا حق نہیں ہے۔ عورت کو بھی شوہر کی اہانت کا حق نہیں ہے۔ کبھی خاتون ایک پڑھی لکھی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ عورت ہوتی ہے جس کی شادی مثال کے طور پر ایک مزدور سے ہوئي ہے۔ اسے بھی شوہر کی توہین و تذلیل کا حق نہیں ہے۔ مرد بہرحال اس کے لیے سہارا ہے۔ اسے اسی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ ​امام خامنہ ای 21 فروری 2000
امام زمانہ کی حکومت کا عوامی ہونا

امام زمانہ کی حکومت کا عوامی ہونا

امام زمانہ، اکیلے ہی دنیا کو عدل و انصاف سے نہیں بھر دیں گے، وہ مومن لوگوں کی مدد اور ان کے سہارے سے پوری دنیا میں عدل الہی کو قائم کریں گے۔ وہ ایک سو فیصدی عوامی حکومت تشکیل دیں گے۔
خدا کافی ہے ...

خدا کافی ہے ...

اللہ کبھی بھی مومنین کا اجر ضائع نہیں کرتا ... وہ کہ جن سے منافقوں نے کہا کہ لوگوں نے تمھارے خلاف بڑا لشکر اکٹھا کیا ہے لہٰذا تم ان سے ڈرو۔ تو اس بات نے ان کے ایمان میں اور اضافہ کر دیا۔ اور انھوں نے کہا کہ ہمارے لیے اللہ کافی ہے اور وہ بڑا اچھا کارساز ہے۔