زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
درس اخلاق: نعمت کو خدا کی راہ میں استعمال کیجیے

درس اخلاق: نعمت کو خدا کی راہ میں استعمال کیجیے

ہر نعمت کے لیے شکر ضروری ہے۔ نعمت کا شکر یہ ہے کہ انسان نعمت کو سمجھے اور اسے پہچانے اور اس کا جو تقاضا ہے، اسی کے مطابق کام کرے، اس سے فائدہ اٹھائے۔ یہ سمجھے کہ یہ نعمت، خدا کی جانب سے ہے اور اسے خدا کی راہ میں استعمال کرنا چاہیے۔ رجب کا مہینہ ان ہی نعمتوں میں سے ایک ہے۔ اس کے بعد شعبان المعظم کا مہینہ ہے اور وہ بھی ایک دوسری نعمت ہے اور یہ دونوں مہینے اہل توحید اور عرفاء کی نظر میں رمضان المبارک کے مہینے کی تمہید ہیں ... ماہ رجب کی قدر و قیمت کو سمجھیے، اس مہینے میں پروردگار عالم سے زیادہ سے زیادہ توسل کیجیے، یاد خدا میں رہیے اور  خدا کے لیے کام کیجیے۔ امام خامنہ ای 26 اپریل 2015
ایرانی قوم یہ ہے

ایرانی قوم یہ ہے

ان ریلیوں میں شرکت کرنے والوں کا اصل پیغام، جو وہ نیتن یاہو اور ٹرمپ تک پہنچانا چاہتے تھے، یہ تھا کہ عوام حکومت، رہبر انقلاب اور اسلامی نظام کے پیچھے کھڑے ہیں۔ جو دسیوں لاکھ لوگ سڑکوں پر آئے، وہ یہ کہنے کے لیے آئے کہ ایرانی قوم یہ ہے۔
حالیہ فتنے میں امریکی حکام کی براہ راست مداخلت

حالیہ فتنے میں امریکی حکام کی براہ راست مداخلت

ایران کے حالیہ فتنے میں امریکی صدر اور اعلیٰ امریکی عہدیداروں کی براہ راست مداخلت کو اجاگر کرنے والا ایک انفوگراف۔
قرآن کی روشنی میں:

قرآن کی روشنی میں: "ایام اللہ" کو باقی رکھنا قرآنی روش ہے

یقینا باطل گروہوں کا ہدف "ایّام اللہ" پر پردہ ڈالنا یا اس طرح کے واقعات کے رنگ کو پھیکا بنا دینا ہے۔ قرآن مجید نے ایّام اللہ کی یاد کو باقی رکھنے کا حکم دیا ہے: اے رسول! اس کتاب میں مریم کا ذکر کیجیے جب وہ اپنے گھر والوں سے الگ ہوکر (بیت المقدس کے) ایک مشرقی مقام پر گئیں۔ (سورۂ مریم، آیت 16) حضرت مریم کا اہم واقعہ بھلایا نہیں جانا چاہیے، اسے تاریخ میں باقی رہنا چاہیے۔ اور قرآن میں ابراہیم کا ذکر کیجیے۔ (سورۂ مریم، آیت 41) اور کتاب (قرآن) میں موسیٰ کا ذکر کیجیے۔ سورۂ مریم، آیت 51) اور ہمارے بندۂ (خاص) ایوب کو یاد کیجیے۔ (سورۂ ص، آیت 41) شاید دس سے زیادہ مقامات پر قرآن میں اس طرح آیا ہے: وَ اذکُر، وَ اذکُر (یاد کیجیے، یاد کیجیے) ... یہی قرآن کی منطق ہے۔ امام خامنہ ای 9 جنوری 2023
اسلام کی تشریح، امام سجاد کی حکمت عملی

اسلام کی تشریح، امام سجاد کی حکمت عملی

دعا کی حکمت عملی اور گریے کی حکمت عملی، مکمل باتیں نہیں ہیں، جی ہاں! امام سجاد علیہ السلام نے دعا کے پیرائے میں معارف بیان کیے، واقعۂ عاشورا کے استحکام کے لیے بارہا انھوں نے لوگوں کے سامنے اس واقعے کو بیان کیا اور گریہ کیا لیکن امام علیہ السلام کی حکمت عملی، امامت کی حکمت عملی سے عبارت ہے یعنی اسلام کی تشریح، امامت کی تشریح، ائمہ کے حقیقی مددگاروں کو اکٹھا کرنا جو اس وقت کے شیعہ تھے۔ امام خامنہ ای 26 ستمبر 1986
حضرت عباس کی بصیرت اور وفاداری

حضرت عباس کی بصیرت اور وفاداری

حضرت ابوالفضل العباس کے بارے میں ائمہ علیہم السلام کی بیان کردہ زیارات میں اور ان کے بارے میں جو فقرے ہم تک پہنچے ہیں، ان میں دو باتوں پر بہت تاکید کی گئی ہے: ایک بصیرت اور دوسرے وفا۔ امام خامنہ ای 14 اپریل 2000
اسلامی گھرانہ: بروقت شادی ہو تو اسلام کی نظر میں زیادہ پسندیدہ ہے

اسلامی گھرانہ: بروقت شادی ہو تو اسلام کی نظر میں زیادہ پسندیدہ ہے

شادی کی عمر کا مسئلہ بھی، جس پر اسلامی کتابوں میں زور دیا گیا ہے کہ شادی کی عمر کہیں بہت زیادہ نہ ہوجائے اور جوانوں کو جلدی شادی کرلینی چاہیے، جنسی کشش کے خطرے سے حفاظت کی وجہ سے ہے۔ البتہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بچوں کی شادی کر دی جائے، جیسا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں، جی نہیں، نوجوان اور جوان لڑکے اور لڑکیاں، مرد اور عورت جہاں تک ہو سکے بروقت شادی کرلیں تو یہ اسلام کی نظر میں زیادہ پسندیدہ ہے، خود ان کے لیے بھی یقیناً بہت بہتر ہے اور معاشرے کے لیے بھی بہت اچھا ہے۔ امام خامنہ ای 27 دسمبر 2023
امت مسلمہ کو امام حسین کا درس

امت مسلمہ کو امام حسین کا درس

امت مسلمہ کو حسین ابن علی علیہ السلام کا درس یہ ہے کہ حق کے لیے، انصاف کے قیام کے لیے، ظلم سے مقابلے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے اور اپنا پورا سرمایہ میدان میں لے آنا چاہیے۔ امام خامنہ ای 12 جون 2013
جنگ کے محاذوں پر امام زمانہ کی غیبی مدد

جنگ کے محاذوں پر امام زمانہ کی غیبی مدد

ہم جنگ کے محاذوں پر اپنے جوانوں کو دیکھتے تھے کہ وہ غیبی مدد اور حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ کی نظر کرم پر عقیدہ رکھتے تھے اور ان کے اندر دوگنی قوت پیدا ہو جاتی تھی اور وہ آگے بڑھتے تھے۔
بارہ جنوری کو ایرانی قوم نے ایک تاریخی دن بنا دیا

بارہ جنوری کو ایرانی قوم نے ایک تاریخی دن بنا دیا

بارہ جنوری کو ایرانی قوم نے اپنے افتخارات میں ایک اور افتخار کا اضافہ کیا اور بڑبولے دعویداروں کے منہ پر ایک زبردست مکّا رسید کیا۔