زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
درس اخلاق: خدا کے در پر جانا چاہیے تاکہ دوسروں کے سامنے گڑگڑانے سے بے نیاز ہو جائیں

درس اخلاق: خدا کے در پر جانا چاہیے تاکہ دوسروں کے سامنے گڑگڑانے سے بے نیاز ہو جائیں

انسان سر سے پاؤں تک نیازمند ہے۔ ان مشکلات سے نجات اور ان ضرورتوں کی تکمیل کا مطالبہ ہم کس سے کریں؟ خداوند متعال سے، کیونکہ وہ ہماری حاجتوں سے واقف ہے۔ لہذا اپنے خدا سے مانگیے۔ انسان ضرورتمند ہے اور ان ضرورتوں کی تکمیل کا وہ خدا سے مطالبہ کرتا ہے خدا کے گھر کے دروازے پر جانا چاہیے تاکہ دوسروں کے سامنے گڑگڑانے سے بے نیاز ہوجائیں۔ امام خامنہ ای 15 فروری 1995
قرآن کی روشنی میں: عقیدۂ توحید کا مطلب ہے ایک توحیدی معاشرہ وجود میں لانا

قرآن کی روشنی میں: عقیدۂ توحید کا مطلب ہے ایک توحیدی معاشرہ وجود میں لانا

عقیدۂ توحید کا مطلب ہے ایک توحیدی معاشرہ وجود میں لانا، وہ معاشرہ جو توحید کی بنیاد پر وجود میں آیا ہو اور چل رہا ہو۔ توحید کا عقیدہ یہ ہے۔ اگر یہ نہ ہوتا تو انبیاء علیہم السلام سے دشمنیاں بھی وجود میں نہ آتیں۔ انھوں نے معاشرے کی ساخت پر اعتراض کیا اور انسان کے طرز زندگی کے لیے ایک نئی شکل اور ایک نیا ڈھانچہ پیش کیا۔ وہ طرز زندگی ہی حیات طیبہ ہے۔ امام خامنہ ای 28 اگست 2017
اسلامی گھرانہ: میاں بیوی ایک دوسرے کو انحراف میں پڑنے سے روکیں

اسلامی گھرانہ: میاں بیوی ایک دوسرے کو انحراف میں پڑنے سے روکیں

شوہر اور زوجہ دونوں کوشش کریں کہ خدا کی راہ میں، اسلام کی راہ میں، حقیقت کی راہ میں اور امانت و صداقت کی راہ میں، دیندار رہیں اور لغزش یا انحراف کی منزل میں ایک دوسرے کے محافظ اور نگہباں بنیں۔ امام خامنہ ای 11 مارچ 2001
عقیدۂ مہدویت تمام اسلامی مکاتب فکر میں موجود ہے

عقیدۂ مہدویت تمام اسلامی مکاتب فکر میں موجود ہے

اسلام میں امام زمانہ علیہ السلام سے متعلق عقیدہ مسلمہ عقائد میں ہے، یعنی یہ صرف شیعوں سے مختص نہیں ہے۔ تمام ‏اسلامی مکاتب فکر یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ سرانجام دنیا میں حضرت مہدی (علیہ الصلاۃ و السلام و عجل اللہ فرجہ) کے ‏ہاتھوں عدل و انصاف کی حکمرانی قائم ہوگی۔ امام خامنہ ای ‎2011/07/09‎
کس جرم میں انہیں قتل کیا گیا...

کس جرم میں انہیں قتل کیا گیا...

اکتوبر 2023 سے صیہونی حکومت نے غزہ میں نسلی صفایے کی جنگ میں 16800 سے زیادہ بچوں کو قتل کیا ہے۔ تصور سے باہر یہ جرم، بھیڑیا صفت اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی اصلیت ہے کہ جس کا حل اس کی نابودی اور خاتمہ ہے۔ امام خامنہ ای 23 جولائی 2014
خدا کی یاد کو غنیمت جانیے

خدا کی یاد کو غنیمت جانیے

آج ہمارا انقلابی معاشرہ، ہمارے مومن و دیندار عوام اس بات کی ضرورت محسوس کرتے ہیں کہ یہ آرام، یہ سکون اور یہ عزت و وقار اپنے اندر زیادہ سے زیادہ پیدا کریں، "الا بذکر اللہ تطمئن القلوب" یہ خدا کا ذکر اور یاد ہے جو ہمارے دلوں کو، ہماری دنیا اور زندگی کے طوفانوں میں محفوظ رکھتا ہے، لہذا خدا کی یاد کو غنیمت جانیے۔ امام خامنہ ای 19 جون 2009
کس جرم میں قتل کئے گئے...

کس جرم میں قتل کئے گئے...

اکتوبر 2023 سے صیہونی حکومت نے غزہ میں روزانہ اوسطا 45 سے زیادہ بچوں کا قتل کیا ہے۔ تصور سے باہر یہ جرم، بھیڑیاصفت اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی اصلیت ہے کہ جس کا حل اس کی نابودی اور خاتمہ ہے۔ امام خامنہ ای 23 جولائی 2014
اگر آپ کا کوئی بھی قول یا عمل کفار کو خوش کرتا ہے تو آپ پیغمبر کے ساتھ نہیں ہیں

اگر آپ کا کوئی بھی قول یا عمل کفار کو خوش کرتا ہے تو آپ پیغمبر کے ساتھ نہیں ہیں

اگر آپ دیکھیں کے یہ راہ، جس پر آپ چل رہے ہیں، کفار کی خوشی کا باعث ہے تو آپ پیغمبر کے ہمراہ نہیں ہیں۔
اسلامی گھرانہ: غلط تربیت، گھر میں بچوں کے حقوق ضائع کرنا ہے

اسلامی گھرانہ: غلط تربیت، گھر میں بچوں کے حقوق ضائع کرنا ہے

بعض گھروں میں بچوں کے حقوق کا خیال نہیں رکھا جاتا، بچوں کے حقوق کی پامالی صرف یہ نہیں ہے کہ انسان اُن کے ساتھ محبت نہ کرے، جی نہیں! غلط تر تیبت اور ان کے لیے مناسب اہتمام و انتظام سے کام نہ لینا، ان کی ضرورتوں کا خیال نہ رکھنا، لطف و محبت میں کمی اور اسی قسم کے دوسرے امور بھی ان پر ظلم کے دائرے میں آتے ہیں۔ امام خامنہ ای 15 دسمبر 2000
صیہونی حکومت نے امریکہ کی مدد سے بہ مشکل اپنا وجود بچا رکھا ہے۔

صیہونی حکومت نے امریکہ کی مدد سے بہ مشکل اپنا وجود بچا رکھا ہے۔

صیہونی حکومت نے امریکہ کی مدد سے بہ مشکل اپنا وجود بچا رکھا ہے۔ امام خامنہ ای 4 اکتوبر 2024