زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
اسلامی گھرانہ: مہرومحبت کے ساتھ مادرانہ پرورش، اولاد کی تربیت کا بہترین طریقہ

اسلامی گھرانہ: مہرومحبت کے ساتھ مادرانہ پرورش، اولاد کی تربیت کا بہترین طریقہ

انسان کے بچے کی تربیت کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ مہرومحبت کے ساتھ ماں کی آغوش میں اس کی پرورش ہو۔ وہ خواتین جو اپنی اولاد کو اس طرح کی الہی نعمت سے محروم رکھتی ہیں، غلطی کا شکار ہیں۔ وہ اولاد کو بھی نقصان میں مبتلا کرتی ہیں، خود بھی نقصان اٹھاتی ہیں اور معاشرے کا بھی نقصان کرتی ہیں۔ امام خامنہ ای10مارچ 1997
توحیدی معاشرہ اور روحانیت کی حکمرانی

توحیدی معاشرہ اور روحانیت کی حکمرانی

مہدویت جس چیز کی نوید دیتی ہے وہ ایک توحیدی دنیا ہے جس کی تعمیر عدل کی بنیاد پر اور ان تمام صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے کی گئي ہو جو خداوند عالم نے انسان کے وجود میں رکھی ہیں، حضرت امام مہدی سلام اللہ علیہ و عجل اللہ تعالی فرجہ کے ظہور کا زمانہ ایسا زمانہ ہوگا۔ وہ توحیدی معاشرے کا زمانہ ہے، حقیقی معنی میں عدل و روحانیت کی مکمل اور جامع حکمرانی کا زمانہ ہے۔ امام خامنہ ای 9/7/2011
درس اخلاق: ایمان کی تقویت، مایوسی پر کامیابی کی بہترین راہ ہے

درس اخلاق: ایمان کی تقویت، مایوسی پر کامیابی کی بہترین راہ ہے

انسان کو اپنا ایمان امن و تحفظ عطا کرنے والے اطمینان بخش بنیادی نقطے تک قوی و مضبوط بنانا چاہیے۔ جب اس طرح کا ایمان ہوگا تو انسان اپنی زندگی کے کسی بھی مرحلے میں مایوسی و ناامیدی کا شکار نہیں ہوسکتا۔ بنیادی طور پر وہ چیز جو انسان کو تباہ کردیتی ہے ناامیدی ہے۔ امام خامنہ ای 26 جولائی 1999
فاطمہ کا جہاد ایک آئيڈیل جہاد

فاطمہ کا جہاد ایک آئيڈیل جہاد

مختلف میدانوں میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا جہاد، ایک آئيڈیل جہاد ہے۔ اسلام کے دفاع میں، امامت و ولایت کے دفاع میں، پیغمبر کی حمایت میں، اسلام کے سب سے بڑے سردار کی دیکھ بھال کا ان کا جہاد، ایک نمونہ ہے۔ امام خامنہ ای 16 دسمبر 1992
حقیقی معنی میں مجاہد

حقیقی معنی میں مجاہد

حضرت زہرا سلام اللہ علیہا حقیقی معنی میں ایک مجاہد ہیں، کبھی نہ تھکنے والی، جدوجہد کرنے والی اور سختیاں برداشت کرنے والی ہیں۔ امام خامنہ ای 13 دسمبر 1989 
قرآن کی روشنی میں: مستقبل، ملت ایران سے تعلق رکھتا ہے

قرآن کی روشنی میں: مستقبل، ملت ایران سے تعلق رکھتا ہے

اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ مستقبل تو مومنین کا ہے، یہ اللہ کا وعدہ ہے۔ اگر ہم سے کوئی بھی وعدہ نہ کیا گيا ہوتا تب بھی پچھلے تیس چالیس سال سے ملت ایران کو جو تجربات حاصل ہوئے، ان سے یہ یقین آ جانا چاہیے تھا کہ مستقبل اسی قوم کا ہے، اسے یقین آ جانا چاہیے تھا کہ فتح اسی کی ہوگی۔ امام خامنہ ای 27 مئی 2017
ایک رہبر کی سطح کی

ایک رہبر کی سطح کی

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اسلامی خاتون کی بلند ترین سطح پر فائز ایک عورت ہیں، یعنی ایک رہبر کی سطح پر ہیں۔ امام خامنہ ای 19 مارچ 2017
اماموں کی امام

اماموں کی امام

معنوی اور الہی مرتبوں کے حصول میں عورت اور مرد کے درمیان کوئي فرق نہیں ہے۔ خداوند عالم تاریخ میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا  جیسی خاتون کی آفرینش کرتا ہے کہ ایک حدیث کے مطابق " نَحْنُ حُجَجُ اللّہِ عَلَي خَلْقِہِ وَ جَدَّتُنا فاطِمَۃُ حُجَّۃٌ عَلَينا" فاطمہ زہرا، حجت خدا کی حجت ہیں، اماموں کی امام ہیں؛ کیا اس سے بڑھ کر کوئي شخصیت ہو سکتی ہے؟ امام خامنہ ای 1 مئي 2013
صدیقہ طاہرہ کے انسان ساز درس

صدیقہ طاہرہ کے انسان ساز درس

فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بہشتی خواتین کی سردار ہیں۔ شجاعت کا درس، ایثار کا درس، دنیا میں زہد کا درس، معرفت کے حصول کا درس، دوسروں کے ذہنوں تک معرفت کی منتقلی کا درس، انسان کے دانشور معلم کے مقام پر پہنچنا، فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے درس ہیں۔ امام خامنہ ای 18 فروری 2018
اسلامی گھرانہ: ترقیوں کی طرف انسان کے روحانی سفر میں خواتین آگے آگے رہنے والوں میں ہیں

اسلامی گھرانہ: ترقیوں کی طرف انسان کے روحانی سفر میں خواتین آگے آگے رہنے والوں میں ہیں

روحانی مسائل کے میدان میں خواتین، ترقیوں کی طرف انسان کے روحانی سفر میں پیش قدم رہنے والوں میں ہیں۔ اسلام میں عورت کی بیعت، عورت کی مالکیت اور بنیادی سیاسی و سماجی میدانوں میں عورت کی موجودگی پوری طرح مستحکم ہے۔ گھرانے کے اندر اسلامی نقطۂ نظر سے مرد کا فریضہ ہے کہ وہ ایک پھول کی طرح عورت کی دیکھ بھال کرے۔ امام خامنہ ای 24 اگست 2000