زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
حق کی حتمی و آخری فتح

حق کی حتمی و آخری فتح

انسان کی خلقت اور انسانیت کی طویل تاریخ میں ایک حقیقت پائی جاتی ہے اور وہ یہ ہے کہ حق و باطل کے درمیان لڑائي، ایک دن حق کے حق میں اور باطل کے خلاف ختم ہوگي اور اس دن کے بعد سے انسان کی حقیقی دنیا اور انسان کی مطلوبہ زندگي شروع ہوگي جس میں لڑائي، جنگ کے معنی میں نہیں ہے بلکہ نیکیوں اور بھلائيوں میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے معنی میں ہے۔ امام خامنہ ای 17/8/2008
درس اخلاق: غفلت کا خاتمہ رضائے الہی کے حصول کی تمہید ہے

درس اخلاق: غفلت کا خاتمہ رضائے الہی کے حصول کی تمہید ہے

ہم انسانوں کی مشکل یہ ہے کہ ہم اپنی خطاؤں کو بھلا دیتے ہیں، اصلاح کے لیے لازم ( امور سے) غفلت (اور بے توجہی ) خود اپنے اندر اصلاح کی طرف سے بے توجہی ہے، اگر یہ غفلتیں ختم ہوجائیں اور اگر یہ عزم و ارادہ وجود میں آجائے تو ہر چیز کی اصلاح ہو جاتی ہے۔ یہی بنیادی کام ہے یعنی تمام کام، اپنی اصلاح کا مقدمہ ہیں، تمام کام اپنے آپ سے خدا کو راضی رکھنے کی تمہید ہیں۔ امام خامنہ ای 30 اکتوبر 2005
قرآن کی روشنی میں: اگر آپ خدا کی مدد کریں تو خدا آپ کو ثبات قدم عطا کرے گا

قرآن کی روشنی میں: اگر آپ خدا کی مدد کریں تو خدا آپ کو ثبات قدم عطا کرے گا

خداوند عالم نے قرآن کریم میں کچھ وعدے کئے ہیں، ان وعدوں کے خلاف نہیں ہو سکتا۔ خدا نے وعدہ کیا ہے: "انْ تَنْصُرُوا اللّہَ يَنْصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ اقْدَامَكُمْ" (اے ایمان والو! اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو اللہ تمھاری مدد کرے گا اور تمھیں ثابت قدم رکھے گا۔ سورۂ محمد، آیت 7) اگر خدا کی نصرت کرو تو خدا تمھیں ثبات قدم عطا کرے گا اور تمھاری نصرت کرے گا۔ امام خامنہ ای 4 جون 2023
نیتن یاہو کی گرفتاری کا حکم کافی نہیں ہے

نیتن یاہو کی گرفتاری کا حکم کافی نہیں ہے

نیتن یاہو کی گرفتاری کا حکم کافی نہیں ہے، نیتن یاہواور صیہونی حکومت کے مجرم سرغناؤں کی سزائے موت کا حکم جاری ہونا چاہیے۔
اسلامی گھرانہ: شادی کو آسان بنائيے

اسلامی گھرانہ: شادی کو آسان بنائيے

میں پورے ملک کے تمام لوگوں سے تاکید کرتا ہوں کہ شادیوں کو آسان بنائيں۔ بعض ہیں جو شادی کو مشکل بنا دیتے ہیں۔ مہر کی بھاری رقم اور جہیز کی بھاری (اور لمبی چوڑی) فہرست، شادی کو مشکل بناتی ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ اس کا اثر کیا ہوتا ہے؟ اس کا اثر یہ ہے کہ لڑکیاں اور لڑکے بغیر شادی کے (کنوارے) گھر میں پڑے رہتے ہیں کوئی شادی کا نام لینے کی ہمت نہیں کرتا۔ امام خامنہ ای 23 نومبر 1994
امام زمانہ ہماری التجا کو سنتے بھی ہیں اور قبول بھی کرتے ہیں

امام زمانہ ہماری التجا کو سنتے بھی ہیں اور قبول بھی کرتے ہیں

امام زمانہ ہمارے توسل اور راز و نیاز کو سنتے ہیں اور التجا کو قبول بھی کرتے ہیں۔ ہم اپنے مخاطب سے ‏جو ہم سے دور ہے کچھ حال دل بیان کرتے ہیں تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ اللہ تعالی سلام کرنے والوں اور پیغام دینے ‏والوں کا پیغام اور سلام حضرت تک پہنچاتا ہے۔ یہ توسل اور یہ روحانی انسیت فعل مستحسن اور لازمی امر ہے۔ ‏ امام خامنہ ای ‎2011/07/09
درس اخلاق: نماز اول وقت اور قرآن کی تلاوت تہذیب نفس کے لیے لازم ہے

درس اخلاق: نماز اول وقت اور قرآن کی تلاوت تہذیب نفس کے لیے لازم ہے

آپ تمام عزیز جوانوں کے لیے میری سفارش، تہذیب نفس (یا تعمیر ذات) کی ہے۔ تہذیب نفس بہت اہم ہے، انفرادی پہلوؤں سے بھی اور اجتماعی پہلوؤں سے بھی، قرآن کے ساتھ انس، قرآن کے ساتھ رابطہ، نماز میں قلبی توجہ، اول وقت نماز کی ادائيگي، دعاؤں پر توجہ یہ سب وہ چیزیں ہیں جو میری نظر میں تہذیب نفس کے لیے ضروری ہیں۔ امام خامنہ ای 17 مئی 2020
قرآن کی روشنی میں: حماس اور غزہ کے عوام نے قرآن کی آیات کی عملی تفسیر پیش کی ہے

قرآن کی روشنی میں: حماس اور غزہ کے عوام نے قرآن کی آیات کی عملی تفسیر پیش کی ہے

(یہ لوگ) جو خالی ہاتھ، غاصب صیہونی حکومت اور اس کے  پشتپناہوں یعنی امریکا کی سامراجی قوت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور ان کے مطالبے یعنی حماس کی حکومت سے روگردانی کو پاؤں تلے روند دیا ہے۔ خداوند عالم کا درود و سلام ہو اس عظیم اور ثابت قدم قوم، غزہ کے عوام اور حماس کی حکومت پر جنھوں نے قرآن کی جاوداں آیات کی عملی تفسیر پیش کر دی ہے۔ امام خامنہ ای 7 دسمبر 2008
اسلامی گھرانہ: کرداروں میں تبدیلی غلط ہے

اسلامی گھرانہ: کرداروں میں تبدیلی غلط ہے

بعض غلط مکاتب اور نظریات، جو عورتوں سے مخصوص بھی نہیں ہیں، مرد بھی کبھی کبھی انہی مکاتب کی پیروی کرتے ہیں اور یہ کہنا چاہتے ہیں کہ آئيے اس ترازو (کے پلڑوں) کی چیزیں یعنی مرد اور عورت کے کردار آپس میں بدل دیں۔ اگر ہم یہ کام کردیں تو کیا ہو جائے گا؟ آپ سوائے اس کے کہ ایک بڑی غلطی کریں گے، سوائے اس کے کہ ایک باغ اور گلستاں کو، جو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، برباد کریں گے، کچھ اور نہیں کریں گے۔ امام خامنہ ای 12 مارچ 2000
عقیدۂ مہدویت اور علامات ظہور کی باتیں

عقیدۂ مہدویت اور علامات ظہور کی باتیں

تاریخ میں بہت سے دعویدار پیدا ہوئے ہیں۔ یہ دعویدار ظہور کی کسی ایک علامت کو اپنے اوپر یا کسی اور پر منطبق کر ‏لیتے تھے۔ یہ سراسر غلط عمل ہے۔ بعض باتیں جو ظہور امام زمانہ علیہ السلام کی علامات کے طور پر بیان کی جاتی ہیں ‏حتمی نہیں ہیں۔ یہ ایسی باتیں ہیں جو معتبر روایات میں مذکور نہیں ہیں۔ ضعیف روایتوں میں ان کا ذکر ضرور ملتا ہے لہذا ‏ان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ امام خامنہ ای ‎2011/07/09