قرآن کی روشنی میں

2025 December
جب دشمن کو یہ احساس ہو کہ آپ کمزور ہیں تو اس کے اندر حملے کی  ہمت پیدا ہوتی ہے اور جب اس کو احساس ہو کہ آپ طاقتور ہیں تو اگر وہ حملے کا ارادہ رکھتا بھی ہو تو اپنے فیصلے پر نظر ثانی پر مجبور ہو جاتا ہے۔ خدا نے فرمایا ہے: تاکہ تم اس (جنگی تیاری) سے خدا کے دشمن اور اپنے دشمن کو خوفزدہ کر سکو۔ (سورۂ انفال، آیت 60) یہ ملک میں امن و سلامتی کے قیام کا سبب ہے، لہذا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کافی عرصے تک بار بار کہا کرتے تھے کہ فوجی کارروائی کا آپشن میز پر موجود ہے۔ (اب) ایک مدت ہوگئی یہ بات زبان پر نہیں لاتے، وہ جانتے ہیں کہ یہ بات بے معنی ہو گئي ہے۔ یہ آپ کی توانائیوں کا نتیجہ ہے، جب اندرونی سطح پر آپ توانائیوں میں اضافہ کرتے ہیں تو اس کا نتیجہ اس طرح سامنے آتا ہے۔ امام خامنہ ای 21 اگست 2023
2025/12/15
عالم اسلام یہ نہ بھولے کہ اس اہم اور فیصلہ کن مسئلے میں اسلام کے مقابل، ایک مسلم قوم کے مقابل، مظلوم فلسطین کے مقابل جو کھڑا ہوا ہے وہ امریکا ہے، فرانس ہے، برطانیہ ہے۔ اپنے لین دین میں، اپنے معاملات میں، اپنے تجزیوں میں یہ نہ بھولے کہ کون کھڑا ہے اور ان مظلوم عوام اور مظلوم قوم پر ظلم کر رہا ہے۔ یہ صرف صیہونی حکومت نہیں ہے۔ البتہ ہمیں شک نہیں کہ: اللہ کا وعدہ سچا ہے اور جو لوگ یقین نہیں رکھتے وہ آپ کو (جوش دلا کر) بے برداشت نہ کر دیں۔ (سورہ روم، آیت 60) جن لوگوں کو اللہ کے وعدے پر یقین نہیں ہوتا وہ اپنی بد گمانیوں سے آپ کو متزلزل نہ کر دیں، آپ کا ارادہ کمزور نہ کر دیں۔ ان شاء اللہ حتمی فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطین کے عوام اور فلسطین کی ہوگی۔ امام خامنہ ای 1 نومبر 2023
2025/12/08
August
میں زیادہ تر جس وقت اپنے لیے، دوسروں کے لیے اور حکام کے لیے بے عملی کا احساس کرتا ہوں تو یہ آیت مجھے یاد آجاتی ہے: اور ذوالنون (حضرت یونس) کو یاد کیجیے جب وہ غصہ ہوکر چلے گئے اور وہ سمجھے کہ ہم ان پر تنگی نہیں کریں گے۔ (سورۂ انبیاء، آيت 84) ہم سمجھتے ہیں کہ یہ لاپروائی، بے اہتمامی اور بے عملی، اللہ تعالی کی جانب سے سخت ردعمل کا باعث نہیں بنے گی؟!! کیوں نہیں، ضرور بنے گی۔ یعنی یہ بات ہمارے لیے عملی صورت اختیار کر لے گي اور خود کو ظاہر کر دے گي۔ امام خامنہ ای 22 فروری 2021
2025/08/25
May
آج ہماری مشکل تفرقہ آرائی ہے جبکہ قرآن نے تفرقہ آرائی سے منع کیا ہے، (اے صاحبان ایمان!) ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنھوں نے تفرقہ پھیلایا اور اختلاف کیا۔ (سورۂ آل عمران، آیت 105) اس کے باوجود، ملت اسلامیہ اور امت اسلامی تفرقہ کا شکار ہے، ٹھیک ہے مختلف عقائد پائے جاتے ہیں اور مختلف مذاہب کا وجود ہے، ذوق اور پسندیں مختلف ہیں، اچھا تو ہوا کریں ... یہ ذوق اور پسند کا اختلاف اس بات کا باعث نہ بنے کہ ہم امت اسلامیہ کے اتحاد کی عظیم نعمت سے محروم ہوجائیں۔ آج اگر امت اسلامیہ ، جس کی آبادی تقریبا دو ارب ہے، با ہم متحد و متفق ہوتی تو اسلامی ملکوں کو کہیں زیادہ خیر و فلاح کی نعمتیں ہاتھ آسکتی تھیں۔ امام خامنہ ای 22 اپریل 2023
2025/05/19
وہ قوانین جو آنکھوں کے سامنے ہیں، سب کی سمجھ میں آتے ہیں لیکن ایسے بھی قوانین ہیں کہ سب ان کو سمجھنے کی توانائی نہیں رکھتے۔ حقیقت یہ ہے کہ پورے کا پورا قرآن ان قوانین کے بیان سے بھرا پڑا ہے۔ یقیناً اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے۔ (سورۂ بقرہ، آیت 194) اور جو کوئی جہاد کرتا ہے تو وہ اپنے ہی لیے جہاد کرتا ہے۔ (سورہ عنکبوت، آیت 6) اور اسی طرح کی دوسری آیات۔ یہ سب بھی قانون ہیں۔ اور اللہ سے بڑھ کر کون بات کا سچا ہے؟ (سورۂ نساء، آیت 122) کون ہے جو سب زیادہ سچا ہے؟ خدا کہتا ہے یہ قانون ہے۔ امام خامنہ ای 28 جون 2022
2025/05/05
April
آج مغربی تہذیب زوال سے دوچار ہے یعنی واقعی طور پر تنزل کی طرف گامزن ہے: جہنم کی آگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔ (سورۂ توبہ، آیت 10) دلدل کے دہانے پر ہے۔ البتہ معاشروں کے تغیرات آہستہ آہستہ رونما ہوتے ہیں اور جلدی محسوس نہیں ہوتے، حتیٰ خود مغربی دانشورں نے اسے محسوس کر لیا ہے اور زبان سے بھی کہنے لگے ہیں۔ یہ سب ہماری امید کے اسباب میں سے ایک ہے، مغربی تہذیب، مادی تہذیب، ہمارے مقابلے میں ہے اور زوال و انحطاط سے روبرو ہے۔ یہ بھی امید افزا تغیرات میں سے ہے اور یہ بھی اللہ کے اٹل وعدوں میں سے ایک ہے۔ امام خامنہ ای  22 مئی 2019  
2025/04/28