جب دشمن کو یہ احساس ہو کہ آپ کمزور ہیں تو اس کے اندر حملے کی  ہمت پیدا ہوتی ہے اور جب اس کو احساس ہو کہ آپ طاقتور ہیں تو اگر وہ حملے کا ارادہ رکھتا بھی ہو تو اپنے فیصلے پر نظر ثانی پر مجبور ہو جاتا ہے۔ خدا نے فرمایا ہے: تاکہ تم اس (جنگی تیاری) سے خدا کے دشمن اور اپنے دشمن کو خوفزدہ کر سکو۔ (سورۂ انفال، آیت 60) یہ ملک میں امن و سلامتی کے قیام کا سبب ہے، لہذا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کافی عرصے تک بار بار کہا کرتے تھے کہ فوجی کارروائی کا آپشن میز پر موجود ہے۔ (اب) ایک مدت ہوگئی یہ بات زبان پر نہیں لاتے، وہ جانتے ہیں کہ یہ بات بے معنی ہو گئي ہے۔ یہ آپ کی توانائیوں کا نتیجہ ہے، جب اندرونی سطح پر آپ توانائیوں میں اضافہ کرتے ہیں تو اس کا نتیجہ اس طرح سامنے آتا ہے۔

امام خامنہ ای

21 اگست 2023