آج مغربی تہذیب زوال سے دوچار ہے یعنی واقعی طور پر تنزل کی طرف گامزن ہے: جہنم کی آگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔ (سورۂ توبہ، آیت 10) دلدل کے دہانے پر ہے۔ البتہ معاشروں کے تغیرات آہستہ آہستہ رونما ہوتے ہیں اور جلدی محسوس نہیں ہوتے، حتیٰ خود مغربی دانشورں نے اسے محسوس کر لیا ہے اور زبان سے بھی کہنے لگے ہیں۔ یہ سب ہماری امید کے اسباب میں سے ایک ہے، مغربی تہذیب، مادی تہذیب، ہمارے مقابلے میں ہے اور زوال و انحطاط سے روبرو ہے۔ یہ بھی امید افزا تغیرات میں سے ہے اور یہ بھی اللہ کے اٹل وعدوں میں سے ایک ہے۔
امام خامنہ ای 
22 مئی 2019