وہ قوانین جو آنکھوں کے سامنے ہیں، سب کی سمجھ میں آتے ہیں لیکن ایسے بھی قوانین ہیں کہ سب ان کو سمجھنے کی توانائی نہیں رکھتے۔ حقیقت یہ ہے کہ پورے کا پورا قرآن ان قوانین کے بیان سے بھرا پڑا ہے۔ یقیناً اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے۔ (سورۂ بقرہ، آیت 194) اور جو کوئی جہاد کرتا ہے تو وہ اپنے ہی لیے جہاد کرتا ہے۔ (سورہ عنکبوت، آیت 6) اور اسی طرح کی دوسری آیات۔ یہ سب بھی قانون ہیں۔ اور اللہ سے بڑھ کر کون بات کا سچا ہے؟ (سورۂ نساء، آیت 122) کون ہے جو سب زیادہ سچا ہے؟ خدا کہتا ہے یہ قانون ہے۔

امام خامنہ ای

28 جون 2022