شام غریباں کی مجلس کے لئے عشاق سید الشہدا اور عشاق اہل بیت علیہم السلام حسینیہ امام خمینی میں جمع ہوئے۔ اس مجلس عزا میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔
حجت الاسلام و المسلمین عابدینی نے مجلس سے خطاب کیا۔
جناب محمود کریمی نے مرثیہ پڑھا اور نوحہ خوانی کی اور حضرت امام حسین علیہ السلام اور عقیلۂ بنی ہاشم حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کے مصائب بیان کیے۔