رہبر انقلاب اسلامی  نے ہندوستان میں مظلوم مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ اس قتل عام سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ آپ نے ان شرمناک واقعات کو فورا روکے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی کے مطابق یہ حکومت ہندوستان کی ذمہ داری ہے کہ انتہا پسند ہندوؤں اور ان کی حامی تنظیموں پر روک لگائے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر اطلاعات و نشریات کی جانب سے یہ جملہ ٹوئیٹ کیا گیا ہے

"ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل رنجیدہ ہیں۔ حکومت ہندوستان کو چاہئے کہ انتہا پسند ہندوؤں اور ان کی حامی تنظیموں پر روک لگائے اور مسلمانوں کا قتل عام بند کروا کر عالم اسلام میں خود کو تنہا پڑ جانے سے بچائے!"