تاسوعا کی مناسبت سے امام خمینی امام بارگاہ میں مجلس عزا کا انعقاد ہوا جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے شرکت کی۔

اس مجلس سے معروف مقرر اور عالم دین حجت الاسلام و المسلمین رفیعی نے خطاب کیا۔ تقریر میں انہوں نے کہا کہ محنت و مشقت پر مبنی حقیقی امید در حقیقت کوئی بنیادی تبدیلی لانے کا سب سے اہم عامل ہے۔ ڈاکٹر رفیعی نے امید پیدا کرنے والے چند اہم عناصر کا ذکر کرتے ہوئے اللہ کے وعدوں کے بارے میں حسن ظن رکھنے، اپنی توانائیوں پر  توجہ اور دشمن کی کمزوریوں کے ادراک اور امید پیدا کرنے والے تاریخ کے اہم واقعات سے سبق لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈاکٹر رفیعی نے کہا کہ جس وقت حسینی قافلہ مدینہ سے روانہ ہوا اس وقت سے لیکر واقعہ کربلا کے بعد دوبارہ مدینہ واپس لوٹنے تک اس تحریک کے تمام پہلوؤں منجملہ بیانوں، خطبوں، ملاقاتوں اور امام حسین اور آپ کے اصحاب با وفا کے ذریعے پڑھے گئے رجز میں امید کا عنصر بہت نمایاں اور درخشاں نظر آتا ہے۔

اس مجلس میں حجت الاسلام محسن آتش کار نے مصائب سید الشہدا اور رثائی کلام پیش کیا۔