کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عقیدتمندوں کے اجتماع کے بغیر منعقد ہونے والی اس مجلس میں حجت الاسلام کاشانی نے اپنے خطاب میں سیرت پیغمبر اور سیرت امیر المومنین علی علیہما السلام کے کچھ نکات بیان کئے اور کہا کہ راہ خدا میں جہاد کے دوران تخمینوں اور منصوبوں میں نصرت خداوندی کو مد نظر رکھنا اور تھکان کو اپنے قریب نہ آنے دینا حقیقت پسندی کے دو اہم اجزا ہیں۔ حجت الاسلام کاشانی نے کہا کہ دشمن کے مقابلے میں پوری طاقت اور تمام تر وسائل کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے لیکن تاریخ اسلام گواہ ہے کہ جہاں بھی مسلمانوں نے صرف مادی وسائل و ذرائع پر تکیہ کیا اور ان کی وجہ سے غرور میں پڑے وہاں انھیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

اس مجلس میں مداح اہل بیت جناب مرتضی طاہری نے رثائی کلام پیش کیا۔