ایرانی قوم، اپنے اسلامی اور شیعی دروس سے خوب واقف ہے۔ وہ جانتی ہے کہ اسے کیا کرنا چاہیے۔ امام حسین علیہ السلام نے فرمایا: "مِثلی لا یُبایِعُ (مثل) یَزید" میرے جیسا، یزید جیسے کی بیعت نہیں کرتا۔ ایرانی قوم در حقیقت کہہ رہی ہے: ہم جیسی قوم، ثقافت والی، درخشاں ماضی والی، اعلیٰ معارف والی قوم، آج امریکا میں برسر اقتدار بدعنوان افراد جیسے حکمرانوں کی کبھی بیعت نہیں کرے گی۔