بسم اللہ الرحمن الرحیم
عظیم ملت ایران، دنیا کے حریت پسندوں اور امت مسلمہ کے رہبر حضرت امام خامنہ ای قدس اللہ نفس الزکیہ کی عظیم روح ملکوت اعلی سے متصل ہو گئی اور ان کی دیرینہ آروز پوری ہو گئی۔ انھوں نے اپنے جد بزرگوار امام علی صلوات اللہ علیہ و سلامہ علیہما کی پیروی کرتے ہوئے فزت و رب الکعبہ کی ندائے آسمانی کو دوہرایا اور بارگاہ اقدس حق میں پہنچ گئے اور اس مبارک مہینے میں شہادت کا گوارا شہد نوش فرمایا۔
آج ایران کی کبھی نہ تھکنے والی قوم اور دنیا کے حریت پسند، مجرم امریکا اور نابکار صیہونی حکومت کے شیطانی حملوں کی وجہ سے سوگوار ہیں لیکن عالمی سفاک اور جہنمی دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ دنیا کے بیدار دلوں کو ان کی راہ مل گئي ہے اور یہ شہادت اگرچہ ہماری قوم اور اسلامی اقوام کے لیے بہت سخت ہے لیکن، انھیں زیادہ مضبوط اور زیادہ پر عزم بنائے گي اور بلاشبہہ اس عظیم الشان شخصیت کی شہادت دنیا بھر کے ظالموں کے خلاف ایک تحریک کا سرآغاز بنے گی۔
و سلام علیہ یوم ولد و یوم یموت و یوم یبعث حیّا
سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل