آج سب سے زیادہ دشمنی اس خالص اسلام کے سلسلے میں برتی جا رہی ہے جو اسلامی حکومت اور اسلامی جمہوریہ کی بنیاد ہے۔ اس وقت ہر جگہ اور خصوصا اسلامی جمہوریہ کے اندر ایمان اور اسلامی عقیدے کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اگر آپ سوشل میڈیا سے سروکار رکھتے ہیں تو آپ کو بخوبی اندازہ ہوگا کہ میرا اشارہ کس طرف ہے؟ وہ ہمارے اسلامی عقیدے کو کمزور کرنے کے لئے ہر طریقہ استعمال کر رہے ہیں! ہم سے مراد کیا ہے؟ اس سے مراد مجھ جیسا ستر اسی سال کا بوڑھا انسان ہے؟ نہیں، ہماری طرف سے انھیں زیادہ  تشویش نہیں ہے۔ وہ ہمارے بعد والی نسل اور اس کے بعد والی نسل کے ایمان و عقیدے کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔ ہماری قوت اور توانائيوں کا بنیادی میدان ہمارا اسلامی عقیدہ و ایمان ہے اور اسی لئے وہ دشمنوں کے حملوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔

اسلامی نظام کے عہدیداروں سے خطاب

14 جون 2016