ہمیں انتظار کرنا ہے۔ بشریت کے کارواں کے سفر کے اختتام کے بارے میں ادیان الہی کی نظر آس و امید کی نظر ہے۔ ‏واقعی امام زمانہ کا انتظار، ان سے قلبی وابستگی قائم کرنا، آپ کے آنے کا انتظار امید کا دریچہ ہے اسلامی معاشرے کے ‏لئے۔ ہم فرج کے انتظار میں ہیں تو خود یہ انتظار ایک فرج ہے، گشائش ہے، امید کی کرن ہے، طاقت عطا کرتا ہے۔ ‏