شب عاشور کے موقع پر امام خمینی (رہ) امام بارگاہ میں قائد انقالاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں مغربین کے نماز کے بعد سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے با وفا ساتھیوں کی مجلس غم برپا کی گئي۔اس مجلس عزا میں جس میں مختلف عوامی طبقات کے افراد اور انتظامیہ کے عہدیداران موجود تھے، امام حسین علیہ السلام کی مقدس تحریک اور قیام کربلا کے اہداف پر روشنی ڈالی گئی اور شعرائے اہل بیت عصمت و طہارت نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے غم میں نوحہ خوانی کی۔ عزاداری کا یہ پروگرام ساتویں محرم سے شروع ہوا ہے اور گیارہ محرم 1428 ہجری قری مطابق 20/1/2008 تک جاری رہے گا۔