قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے آج دوپہر کو امور حج کے ذمہ داروں سے ملاقات میں فریضہ حج کی پر شکوہ ادائگی کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور فرمایا کہ تمام وسائل اور امکانات سے استفادہ کرتےہوئے ثقافتی پرگراموں کے اہتمام سے حج، اسلام اور انقلاب کی اقدار کے تعاوف کے بڑے مناسب اور بے مثال موقعے میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ آپ نے ثقافتی اور معنوی امور کی انجام دہی کے لئے موسم حج کے سنہری مواقع کی جانب اشارہ کیا اور فرمایا کہ دینی علوم کے مرکز کی ممتاز شخصیات سے رابطہ، اکیڈمک بورڈ اور مضبوط قلم مصنفین سے استفادہ طولانی مدت اہداف کے لئے مستقل منصوبہ بندی، مخاطب کے ذوق و دلچسپی کو بیش نظر رکھتے ہوئے اس سلسلے میں ایک الگ شعبے کا قیام، اس میدان کی وسعت میں اور زیادہ اضافہ کر سکتا ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حج کی ادائگی کے لئے متعلقہ عہدیداران کی سعی و کوشش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ادارہ حج ، سعودی عرب میں واقع حج کے امور سے متعلق دفتر ، ملک کے سفارتی شعبے اور انتظامیہ کے درمیان موجودہ ہم آہنگی کی بنیاد پر حجاج کرام اور خانہ خدا کے زائرین کو خدمات بہم پہنچانے کا عمل پہلے سے زیادہ بہتر ہوگا۔ اس ملاقات میں ایرانی حاجیوں کے نگراں اور جح کے امور میں قائد انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین ری شہری نے حج کے عظیم اجتماع کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت حجاج کرام حج کو، عبادتی اور سیاسی فریضہ سمجھتےہیں جس کا ثبوت برءات مشرکین کے عمل میں مختلف فرقوں اور نسلوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی وسیع پیمانے پر شرکت ہے۔
ادارہ حج کے سربراہ جناب خاکسار قہرودی نے بھی اس موقع پر اس ادارے کی کوششوں، منصوبہ بندی، اور ضروری ہم آہنگي قائم کرنے سے متعلق سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی ۔