اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی مناسبت سے پہلی فروری سے گیارہ فروری تک منائے جانے والے عشرہ فجر کے موقع پر قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای آج منگل کی صبح بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے روضے پر تشریف لے گئے۔ امام خمینی کے روضے پر پہنچ کر قائد انقلاب اسلامی نے فاتحہ خوانی کی اور اس کے بعد شہداء کی قبروں کی زیارت اور ان کی ارواح طیبہ کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔