بنگلہ ديش کي وزير اعظم شيخ حسينہ واجد نے بھي جمعے کو قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي سے ملاقات کي۔

آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے اس ملاقات ميں فرمايا کہ اسلامي ملکوں کو چاہئے کہ وہ اپني توانائيوں سے استفادہ کرتے ہوئے باہمي تعاون کو فروغ ديں۔ قائد انقلاب اسلامي نے اس با ت کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامي ملکوں کے مابين باہمي تعاون مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ اور ان کي قوت ميں اضافے کا باعث بنے گا فرمايا کہ اسلامي ملکوں اور آزاد و خود مختار ریاستوں کے باہمي تعاون سے ہي توسیع پسند طاقتوں کي ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کيا جا سکتا ہے۔
بنگلہ ديش کي وزير اعظم شيخ حسينہ واجد نے بھي قائد انقلاب اسلامي کے بيانات کي تصديق کرتے ہوئے اس ملاقات پر اپني خوشي کا اظہار کيا - انہوں نے کہا کہ بنگلہ ديش ايران کے ساتھ تمام ميدانوں ميں اپنے تعلقات کو فروغ دينا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ملکوں اور خود مختار قوموں کو چاہئے کہ اپنے وسائل اور صلاحیتوں کو منظم طریقے سے استعمال کریں اور استکباری طاقتوں کی دیگر ملکوں کے معاملات میں فیصلہ کرنے کی کوششوں کا سد باب کریں۔