قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سابق صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کو تشخیص مصلحت نظام کونسل کا رکن منصوب فرمایا ہے۔
قائد انقلاب اسلامی نے اپنے حکمنامے میں سابق صدر کو مخاطب کرکے فرمایا ہے کہ گذشتہ آٹھ برسوں کے دوران صدر مملکت کی حیثیت سے آپ کی گراں قدر خدمات اور تجربوں کے پیش نظر آپ کو تشخیص مصلحت نظام کونسل کا رکن معین کیا جاتا ہے۔
تشخیص مصلحت نظام کونسل، ملک میں قانونی سازی کے سلسلے میں پیش آنے والے اختلافات کو حل کرنے والا ادارہ ہے۔