قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ عراق کے ساتھ تعلقات کي توسيع ميں کسي بھي طرح کي کوئي رکاوٹ نہيں ہے -
تہران کے دورے پر آئے عراق کے وزير اعظم نوري مالکي نے جمعرات کو قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي سے ملاقات کي -اس ملاقات میں قائد انقلاب اسلامي نے ايران اور عراق کے سياسي اور اقتصادي تعلقات کي تقويت کي اہميت پر زور ديتے ہوئے فرمايا کہ مختلف شعبوں ميں روز افزوں تعاون کا ميدان بہت ہي وسيع ہے اور عراق کے ساتھ تعلقات کي توسيع اور علاقائي تعاون کو فروغ دينے کے راستے ميں کسي بھي طر کي کوئي رکاوٹ نہيں ہے -
آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے فرمايا کہ پچھلے چند برسوں ميں ايران ميں علم و سائنس کي ترقي بہت ہي شاندار رہي ہے اور عراق کو ايران کے سائنسي تجربات کي منتقلي دونوں ملکوں کے تعاون کا ايک اہم ميدان ثابت ہو سکتي ہے - قائد انقلاب اسلامي نے عراقي حکومت کي کارکردگي کو مثبت قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ آپ لوگ اپنے ملک کے لئے جو کام انجام دے رہے ہيں وہ بہت ہي اہم ہے البتہ عراق کي ضرورتيں اس سے کہيں زيادہ ہيں -
قائد انقلاب اسلامي نے عراق کے صدر جلال طالباني کو جو چند مہینوں سے زیر علاج ہیں، اسلامي جمہوريہ ايران کا اچھا اور گہرا دوست بتايا اور ان کي صحتیابی کے لئے دعا کي -
عراقي وزير اعظم نوري مالکي نے بھي اس ملاقات ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي حکومت کا شکريہ ادا کرتے ہوئے اس اميد کا اظہار کيا کہ ان کے دورہ تہران ميں ہونے والے مذاکرات اور سمجھوتے دونوں ملکوں کے درميان تعاون کو مزید فروغ دينے کا باعث قرار پائيں گے -