قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا پروسٹیٹ کے عارضے کے بعد آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا۔
یہ آپریشن پیر کی صبح تہران کے ایک سرکاری اسپتال میں انجام دیا گیا۔ آپریشن کے لئے روانگی سے قبل نیوز ایجنسی واحد مرکزی خبر کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا:میرا آپریشن ہونا ہے اور اس وقت میں اسپتال جا رہا ہوں۔ آّپ نے مزید فرمایا: البتہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ عوام دعا نہ کریں تاہم ان شاء اللہ کوئی فکرمندی کی بات نہیں ہے، یہ ایک بڑا معمولی سا آپریشن ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: ان شاء اللہ لطف پروردگار شامل حال رہے گا اور تمام امور بحسن و خوبی انجام پائیں گے۔